Author: Daily Khabrain

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے گلوکار سلمان احمد کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کررہے تھے۔گرفتاری کے وقت سلمان احمد کا کہنا تھا کہ میں نے کونسا قانون توڑا ہے جس پر مجھے گرفتار کیا گیا جب کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور مزید 24 لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا۔ 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے…

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک) تحریک انصاف و عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک پر حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان کیا گیا تھا، وقت مقررہ پر جب کارکنوں نے کمیٹی چوک کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی ،پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل افراد نے پتھراو¿ شروع کردیا جس کے بعد کمیٹی چوک اور مری روڈ میدان جنگ بن گئے۔ کارکنوں کے پتھراو¿ پر پولیس نے لاٹھی چارج کے…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست پاکستان نے عوام کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی سازش کو آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے پاکستان بند کرنے والوں کو سبق سکھایا۔ کاروبار زندگی اپنی آب و تاب کیساتھ چلتا رہا۔ اکا دکا کارکنان ایک یا دو نعرے لگا کر غائب ہو گئے۔ عمران خان کے سپورٹرز بھی اپنے گھروں پر محدود رہے۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ خود کو بڑا لیڈر…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ کرنے سے روک دیا۔ گرفتار کارکنان کی فہرست بھی طلب کرلی۔آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر فریقین کو 31اکتوبر کو طلب کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ روکنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ شہر بھر سے کنٹینر کو بھی فوری طور پرہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔عدالت نے جمعرات…

Read More

ممبئی( ویب ڈیسک)ہندوستان کی معروف اداکارہ ریما لاگو اپنے ڈرامے ’نام کرن‘ کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریما لاگو اپنے ڈرامے کی آنے والی ایک قسط کی شوٹنگ کررہی تھیں، اسکرپٹ کے مطابق ریما لاگو کو اس سین میں خود کو جھلستے ہوئے ہی دکھانا تھا۔تاہم اس سین کی شوٹنگ کے دوران ریما کی ساڑھی میں آگ لگ گئی، کاٹن کی ساڑھی ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی، جسے ریما نے اپنے ہاتھ سے بھجانے کی کوشش کی۔ آگ کے باعث ریما کا ہاتھ جل گیا تاہم رپورٹس کے مطابق اب وہ…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہمیں تقریباً نظر بند کر دیا گیا اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ میں عدلیہ سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا سارے قوانین ہم پر ہی لاگو ہوتے ہیں؟ ہمیں جلسے میں شرکت کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ میں نے قانون کی کون سی خلاف ورزی کی ہے؟ حکومت بتائے یہ بادشاہت ہے یا جمہوریت؟ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو جمہوریت کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔ میڈیا کے…

Read More

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے راستے بند ہیں لیکن اپناحق اداکروں گا، آج ثابت کروں گا کہ علی کی طرح جیوں گا اور حسین کی طرح مروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے، ساراشہربند ہے پھر بھی اسٹریٹ پاور نظر آئے گی اور ہمارے کارکن آس پاس ہی ہیں وہ بھی ابھی نظرآئیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے جب کہ ساراشہر بند ہے لیکن پھر بھی اسٹریٹ…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ اجتماع ارکان آج شروع ہوگا، تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 200فٹ کا سٹیج تیار،کھانے پینے کے سینکڑوں سٹال لگا دیئے گئے۔ وحدت کالونی گراﺅنڈ کو بینروں‘ فلیکس اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیر ماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود، اور ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام آج شروع ہونے والا تین روزہ اجتماع ملکی سیاست پر دوررس اثرات چھوڑے گا ۔ اجتماع کے دوران پنجاب میں معاشرتی مسائل ، مقبوضہ کشمیر…

Read More

کراچی(خصوصی رپورٹ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 2.8 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہیپاٹائٹس، شوگر، کینسر، دل اور جگر کے عارضے میں مبتلا غریب اور بیمار مریض اب سستی دوا سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر، کینسر، دل جگر اور ہیپاٹائٹس سمیت شیڈول ادویات کی قیمت میں 1.4 فیصد، ملٹی وٹامن، درد اور مرگی جیسی نان شیڈول ادویات کی قیمتیں 2 فیصد، جبکہ کم قیمتوں والی ادویات کو 2.8 فیصد مہنگا کردیا گیا ہے۔ٹیبلیٹ ، کیپسول ، سیرپ اور سسپشن کی قیمتیں 3،3 روپے، جبکہ ٹیکے کی قیمت 15 روپے بڑھا…

Read More

پشاور(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے 2نومبر کے دھرنے کیلئے ڈنڈا بردار عمران خان فورس تیار کرلیا ہے جو جلوس کیساتھ روانہ ہوگا، ہلمٹ پہنے عمران خان فورس کے ان کارکنوں کے ہاتھوں میں غلیلے بھی ہوں گی جو پولیس سے کارکنوں کو بچائیں گے، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پشاور سے کارکنوں کے قافلے 2 نومبر کو علی الصبح روانہ ہوںگے جن کی قیادت تحریک انصاف کے صوبائی وزرا، معاونین، مشیر ، پارلیمانی سیکرٹری، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین کریں گے،…

Read More