سیالکوٹ، روالپنڈی، شکر گڑھ (بیورو، نمائندگان خبریں) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرل(ایل او سی)اور ورکنگ بانڈری پر ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر پاکستانی شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر تتہ پانی، جاندروت اور نکلیال سیکٹرز میں ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ایل…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ چودھری نثار نے وزیر اعظم کو تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں تمام سکیورٹی انتظامات قانون کے مطابق کئے گئے۔
کوہاٹ (بیورورپورٹ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان عنقریب اﷲ کے فضل و کرم سے دنیا کا بہترین اور خوشحال ملک بنے گا، حزب اختلاف کو یہی فکر اور غم کھائے جا رہا ہے کہ اگر پاکستان کے اندر ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری رہا تو 2018ءمیں ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اور عوام بھی انہیں جان چکے ہیں، تبدیلی کوئی اور نہیں ہم لے کر آ رہے ہیں۔ کوہاٹ کو براستہ جنڈ، پنڈی گھیب بہترین ہائی وے کے ذریعے موٹر وے سے ملایا جائے گا، کوہاٹ سے کرک…
لاہور (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی اس موقع پر ان کے والد عزیز واقارب سہیلیوں کی بڑی تعداد نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیاور عمردرازی کے لئے دعائیں دیں۔(اے ملک)
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے نظام کو جدید بنانے کےلئے امورپر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے سینئر سائنسدان ایلن جے ہینڈلے(Mr. Alan J. Handley) نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی۔ برطانیہ کی ایل جی سی لیبارٹریز کے سینئرسائنسدان نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی…
اسلام آباد(آن لائن)وزیرا عظم نوازشریف نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت اور سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دورہ کرغزستان منسوخ کر دیا۔اطلاعاتکے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے 2نومبر کو شیڈول دورہ کرغزستان منسوخ کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 2نومبر کوکرغزستان جانا تھا لیکن اب وزیراعظم کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ پانامہ لیکس سے متعلق کیس دائر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو ہونی ہے اور اس سلسلے میں لارجر بنچ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے جس کے…
اسلام آباد‘ لاہور (نمائندگان خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا ایجنڈا ناکام ہوچکاہے اور اب وہ آرام سے گھر بیٹھے ہیں ، آج کا میچ گزر گیا، کل پھر دیکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آرام سے گھر بیٹھے ہیں ، وہ اسلام آباد بند کرانا چاہتے ہیں اور ان کا یہ ایجنڈا ناکام ہو گیا ہے ، آج کا میچ گزر گیا لیکن کل پھر دیکھا جائے گا ۔ پرویز رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کا…
راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور (رپورٹنگ ٹیم ‘نمائندگان خبریں) تحریک انصاف و عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا جب کہ پولیس نے مشتعل کارکنان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے سینکڑوں کو گرفتار کرلیا۔ شیخ رشید احمد کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک پر حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان کیا گیا تھا، وقت مقررہ پر جب کارکنوں نے کمیٹی چوک کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل افراد نے پتھراو¿ شروع کردیا…
راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور (رپورٹنگ ٹیم ‘نمائندگان خبریں) تحریک انصاف و عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا جب کہ پولیس نے مشتعل کارکنان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے سینکڑوں کو گرفتار کرلیا۔ شیخ رشید احمد کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک پر حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان کیا گیا تھا، وقت مقررہ پر جب کارکنوں نے کمیٹی چوک کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل افراد نے پتھراو¿ شروع کردیا…
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ کرنے سے روک دیا۔ گرفتار کارکنان کی فہرست بھی طلب کرلی۔آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر فریقین کو 31اکتوبر کو طلب کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ روکنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ شہر بھر سے کنٹینر کو بھی فوری طور پرہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔عدالت نے جمعرات…
