Author: Daily Khabrain

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ سات بج کر چالیس منٹ پر شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے دشمن کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر پی پی پی رہنماء سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اطلاعات سے میاں صاحب نے استعفیٰ لے لیا ہے، میاں صاحب کے پاو¿ں پھسل گئے ہیں اور یہ معاملہ ان کی نااہلی کی کھلی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کا توازن سنبھالنا میاں صاحب کیلئے بڑا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود سازش کی اور اب ان کے کانوں میں خوف کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان…

Read More

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر رشکئی انٹر چینج کے مقام پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند کی گئی تھی جسے تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہٰی نے بزور کھلوا دیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی تو شروع ہو گئی لیکن خیر آباد کے مقام پر اٹک پل پر بھاری کنٹینرز رکھ کر راستہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔کنٹینرز کے سامنے اور درمیان کے خالی حصے میں ریت اور بجری کے ڈھیر بھی لگا دیئے گئے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک)سابق مشیر پیٹرولیم اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح اسپتال کراچی میں عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کو گرفتار کر کے کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈاکٹرعاصم نہ تو کوئی طالبان ہیں اور نہ ہی لال مسجد کے ملزم ہیں بلکہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں، وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں، دہشت گرد ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کررہے ہیں، میں خود دہشت گردی…

Read More

کوانٹن (ویب ڈیسک) پاکستان ملائشیا کو سیمی فائنل میں شکست دے کر ایشین چیمپینز کی ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان نے ملائشیا کر ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کرلی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Read More

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں مجلس ہو رہی تھی۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کرنے والے نامعلوم دہشتگرد دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ انہوں نے آتے ہی گولیاں چلانا شروع کر دیں جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ان میں 4 افراد سگے بھائی تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، رینجرز اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں…

Read More

لاہور( ویب ڈیسک)متنازع خبر بڑی خبر بن گئی۔ وزیراطلاعات پرویز رشید سے وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق متنازعہ خبر کی تحقیقات تک پرویز رشید اپنے عہدے پر کام نہیں کرسکیں گے۔نئے وزیر کیلئے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

Read More

لاہور(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے نے قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی ترکی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا گزشتہ روز ترکی روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں روک لیا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کے بعد انہیں ترکی جانے سے روک دیا اور واپس بھیج دیا۔

Read More

نیویارک(خصوصی رپورٹ) انٹرنیٹ پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ایک خبر لیک کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ 15سے 29نومبر تک دوہفتوں کے لیے دنیا مکمل اندھیرے میں رہے گی۔ ان افواہوں کی وجہ سے دنیا میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ Dinos Markنے ناسا کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئندہ ماہ دو سیاروں زہرہ اور مشتری کے درمیان ایک بہت بڑے فلکیاتی حادثے کے باعث دنیا دو ہفتے کے لیے اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔ ناسا…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت پورے ملک میں یوم احتجاج پر متاثر کن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ جبکہ حکومت نے یوم احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کر کے دانشمندانہ اقدام کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پولیس ایکشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ جمعہ کو حکومت نے تحریک انصاف کی 2 نومبر کی کال کے مومنٹم کو توڑ دیا ہے۔ حکومت نے گولی چلائے بغیر راولپنڈی و اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی مسلم…

Read More