کراچی (ویب ڈیسک)سابق مشیر پیٹرولیم اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح اسپتال کراچی میں عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کو گرفتار کر کے کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈاکٹرعاصم نہ تو کوئی طالبان ہیں اور نہ ہی لال مسجد کے ملزم ہیں بلکہ وہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں، وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں، دہشت گرد ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کررہے ہیں، میں خود دہشت گردی کا متاثرہوں کیوں کہ میری ماں محترمہ بے نظیربھٹوشہید ہوئیں، پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کا ہمیشہ مقابلہ کیا، کیا ہم واقعی دہشت گردی کےخلاف لڑرہے ہیں،نوازشریف امیرالمومین بنناچاہتے ہیں اوروہ وزارت داخلہ کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری پالیسی پر دوبارہ نظرثانی کی ضرورت ہے، دہشت گرد اسلام کے نام پرمعصوم لوگوں کا قتلِ عام کررہے ہیں، دہشت گردی کاقانون دہشت گردوں کیخلاف استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا اطلاق پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں پر کیا جارہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:پولو کپ 2026 ء کے انعقاد کے موقع پر لیا گیا فوٹو۔
- کراچی:بلدیہ ٹائون رشید آباد میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو قابو کرنے کیلئے ریسکیو کا کام جاری ہے۔
- ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گئی ،سروے رپورٹ
- کراچی:سٹائل رن وے فیشن شو کے موقع پر چیف آرگنائزر ضیا ظفر’ معروف ماڈلز اور فنکار سنیتا مارشل’ زہرہ عامر’ صباحت سرہندی’ سارہ عمیر’ نیتا ڈیوڈ و دیگر کا گروپ فوٹو۔
- گوجرانوالہ :2 پولیس مقابلے، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
- ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر 2027ء سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار
- تھانہ سٹی مرید کے پانچ سال بعد بھی چوری کار کا سراغ لگانے میں ناکام
- مظاہروں کے دوران طاقت کااستعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
- مریدکے:تھانہ سٹی مریدکے پولیس 5 سال 4 مہینے بعد بھی گمشدہ کار کا سراغ لگانے میں ناکام
- ایئر پورٹس پر امیگریشن حکام کی سخت چیکنگ 39786 مسافر اف لوڈ
- گوجرانوالہ سے جہلم تک صوبہ شمالی پنجاب بنے گا موسیٰ الٰہی کا دعوی
- مس یونیورس2026مقابلے کی 75 ویں سالگرہ کے لیے3ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج
- سندھ میں گندم کے شدید بحران کا خدشہ، فلور ملز ایسوسی ایشن کا تشویش کاا ظہار
- واپڈا ہسپتال راولپنڈی کو ادویات فراہم کرنیوالے کیمسٹ کو 50 لاکھ روپے بل کی عدم ادائیگی
- پنجاب حکومت کا پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ
- آٹا، سبزیاں’ گیس عوام کی پہنچ سے باہر، حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام:فیصل ندیم
- ملک بھر میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا امکان
- متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین 359 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں’ سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق’ جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کامران انصاری’ڈائریکٹر لیگل مفتی عبدالحق’ممبر بورڈ اختیار ولی’ سردار تارا سنگھ’ستونت کور’ کرشن شرما’سردار اندرجیت سنگھ’ من میت کورمشال و دیگر بورڈ ممبران موجود ہیں۔
- متروکہ وقف املاک بورڈ کی ذمہ داریوں میں ٹرسٹ املاک کی حفاظت اہم’ قمرالزمان
