All posts by Daily Khabrain

شکر ہے ن لیگیوں نے یہ نہیں کہا کہ ہم ”را“ سے پیسے لے رہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شکر ہے ن لیگیوں نے یہ نہیں کہا کہ ہم ”را“سے پیسے لے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزراہمارے متعلق مسلسل کہہ رہے ہیں کہ یہ کسی کے اشارے پر کررہے ہیں،کیاحکومت ان کے عدالتی دفاع کا بھی خرچ برداشت کرے گی؟شکر ہے انھوں نے یہ نہیں کہا کہ ہم ”را“سے پیسے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ کونسی لابی کی باتیں چل رہی ہیں ، شکر ہے انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ہم ”را“سے پیسے لے رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ”عمران“ کی تصویر دیکھ کر بشارالاسد حواس باختہ

لندن (نیٹ نیوز) شکار اپنے جلاد کے سامنے.. یہ اس عمل کا عنوان ہے جو ایک مغربی صحافی کی جانب سے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ انٹرویو کے موقع پر سامنے آیا۔سوئٹزرلینڈ کے چینل SRF1 کے نمائندے نے انٹرویو کے دوران اپنی جیب سے شامی بچے ”عمران“ کی تصویر نکال کر بشار الاسد کے چہرے کے سامنے کر دی۔تاہم شامی صدر اس اچانک حرکت سے حواس باختہ ہو گیا اور اپنے مظالم کا شکار ہونے والے بچے کا سامنا کرنے سے منہ موڑنے لگا۔ بشار نے کہا کہ یہ تصویر جس کے لیے دنیا ہل گئی تھی ”جعلی ہے“! میزبان نے گفتگو کے دوران بشار سے سوال کیا کہ کیا وہ شامی صدر کو ایک تصویر دکھا سکتا ہے۔ بشار نے حامی بھر لی تو میزبان نے جیب سے ”عمران“ کی تصویر نکال کر بشار کو دکھاتے ہوئے کہا کہ “یہ چھوٹا سا بچہ اس جنگ کی علامت بن گیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ اس تصویر کو پہچانتے ہوں گے۔ اس کا نام عمران ہے اور اس کی عمر پانچ برس ہے۔ یہ خون میں لت پت ، خوف زدہ اور حیران ہے۔ کیا آپ کے پاس اس بچے اور اس کے گھر والوں سے کہنے کے لیے کچھ ہے؟

ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ, آگے کون؟

نیواڈا (آن لائن) امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹس کے امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری مباحثہ امریکی ریاست لاس ویگاس میں ہوا جس میں حسب توقع ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن امیدور ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماراملک آگے نہیں بڑھ رہا،ہم چیزیں نہیں بنارہے،درآمدات میں اضافہ کررہے ہیں۔اس پر ہیلری کلنٹن نے جواب دیا کہ ڈونلڈٹرمپ نے میکسیکوسمیت12ممالک میں ملازمتیں منتقل کیں، جومیرامنصوبہ ہے اس سے ملکی قرضے میں ایک پیسے کابھی اضافہ نہیں ہوگا۔ہیلری نے کہا کہ صدراوباماکوجس تباہ کن حالت میں معیشت ملی،اسے یہاں تک لاناقابل ستائش ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امیرطبقے کے ٹیکسوں میں کٹوتی کرکے دیکھ لیا،اس کافائدہ نہیں جبکہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ 250ہزارڈالر کمانےوالوں یااس سے کم آمدنی والوں پرکوئی ٹیکس نہیں لگائیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بزنس ٹیکسوں میں کٹوتی کریں گے، معیشت کا انجن دوبارہ چلائیں گے،ہماراملک دم توڑرہاہے، ہیلری کلنٹن کے منصوبے سے ٹیکس کئی گنابڑھ جائیں گے۔ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے کے دوران کہا کہ صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن نے خواتین سے ان پر الزامات لگوائے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جن خواتین نے مجھ پر دست درازی کے الزامات لگائے ہیں ان کے پیچھے ہیلری کلنٹن کا ہاتھ ہے اور میں انہیں جھوٹا قرار دے کر مسترد کرتا ہوں۔اس موقع پر ہیلری کلنٹن نے کہا کہ یہ خواتین اس وقت سامنے آئیں جب پچھلے مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ خواتین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے ان کا دامن صاف ہے۔ہیلری نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ خواتین کی تحقیر کرنے سے ان کا قد بڑھے گا لیکن وہ غلط سمجھتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے میں اس بات کا اشارہ دیا کہ اگر وہ انتخاب ہار گئے تو ممکن ہے کہ وہ نتائج کو تسلیم نہ کریں جبکہ ہیلری کلنٹن نے اس بات کو انتہائی خوف ناک قرار دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی نتائج آنے کے بعد وہ دیکھیں گے کہ یہ درست ہیں یا نہیں اور اس کے بعد ہی انہیں تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ مداخلت کی مذمت کرتاہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تاثر کو رد کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے پیوٹن سے تعلقات ہیلری کلنٹن سے زیادہ بہتر ضرور ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ’پیوٹن نے میرے حوالے سے اچھی باتیں کیں اور ان کے دل میں ہیلری کے لیے کوئی احترام نہیں اور نہ ہی ہمارے صدر کے لیے ہے، اور میں آپ کو یہ بتادوں کہ ہم بڑی مشکل میں ہیں‘۔اس پر کلنٹن نے جواب دیا کہ ’ہاں ہم مشکل میں ہیں کیوں کہ انہیں امریکی صدر کی صورت میں کٹھ پتلی مل سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کٹھ پتلی میں نہیں ہیلری ہیں، پیوٹن نے کئی معاملات پر اوباما اور ہیلری کو پیچھے چھوڑا۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میں لوگوں کوجبری طورپرڈی پورٹ کرنے کے حق میں نہیں ہوں،ایک کروڑ 10 لاکھ کے قریب ایسے افرادامریکا میں ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزنہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیلری کلنٹن غیر قانونی باشندوں کو ایمنسٹی دیناچاہتی ہیں۔

اقوام متحدہ پاکستان میں نیا پروگرام شروع کریگا, اہم شخصیت کا بیان سامنے آگیا

اسلا م آباد (انٹرویو: ملک منظوراحمد، عکاسی سید فتح علی)پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات اور جرائم کے سربراہ مسٹر سیزر گیڈس نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور دنیا کے اکثر ممالک اس سے متاثرہ ہیں منشیات کے خاتمے اور تدارک کے لیے ہمارا پروگرام بہت کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے پانچ سالہ پروگرام کے تحت ہم نے بارڈر مینجمنٹ، سمگلنگ کے خاتمے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا ہے گزشتہ سال کے اعدادو شمار کے مطابق 6.7 ملین افراد منشیات استعمال کر رہے ہیں گزشتہ پانچ سالوں میں ٹنوں کے حساب سے پکڑی گئی منشیات کو تلف کیا گیا ہے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے یو این او ڈی سی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔ منشیات کے خاتمے میں ہمیں بہت کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں یو این او ڈی سی نے پانچ سالہ پروگرام کے تحت انسداد منشیات کے لیے بہت انقلابی اقدامات کیے ہیں جسکی وجہ سے منشیات کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔ یو این او ڈی سی موجودہ پانچ سالہ پروگرام مکمل ہونے کے بعد ایک اور پروگرام پاکستان میں شروع کرے گا انسانی سمگلنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لیے ہم پاکستانی اداروں کو فنڈز اور تکنیکی سہولت فراہم کر رہے ہیں لوگوں میں ڈرگ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ رہا ہے ایک ملین کے قریب لوگ انجکشن کے ذریعے ڈرگ کا استعمال کرتے ہیں۔ یو این او ڈی سی نے عدالتی عملے کو جدید ٹرینگ فراہم کی ہے منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے بارڈر منجمنٹ کے حوالے سے مو¿ثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”خبریں“ گروپ کے چینل فائیو کے پروگرام ”ڈپلومیٹک انکلیو“ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا حکومت پاکستان اور اس کے تمام ادارے پاکستان میں کام کر کے مجھے کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور پاکستانی اداروں سے تعاون ملا اور ہم نے کئی کامیابیاں حاصل کیں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ہم نے اس حوالے سے کافی کامیابیاں حاصل کیں اور کئی اداروں کو تربیت فراہم کی اور اس کے علاوہ انفرادی سطح پر بھی کئی افراد کو تربیت فراہم کی گئی اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کروایا گیا ہم نے اپنے پانچ سالہ پروگرام کے تحت 95 قسم کے کورسزکرائے ہیںاور یہ کورسز اُردو ، پشتو اور انگریزی زبانوں میں کرائے گئے ہیں۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پاکستان کوسٹل گارڈ اور دیگر اداروں کو بھی تربیت دی گئی اور امید ہے کہ مستقبل میں اس کے اچھے اثرات سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سالوں میں ٹنوں کے حساب سے منشیات تلف کی ہیں گزشتہ سال تین سو ٹن منشیات اور کیمیکل تلف کیے گئے اس سے پچھلے سال 280 ٹن منشیات تلف کی گئی اس کا سہرا اینٹی نارکوٹکس فورس کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان منشیات پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے اور پاکستان کے راستے یہ دنیا کو جاتی ہے خود پاکستان بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے۔ افغانستان سے آنے والی منشیات کی بڑی مقدار تودیگر ممالک کو چلی جاتی ہے لیکن پاکستان میں بھی اس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ہمارے پانچ سال اب پورے ہونے والے ہیں ہمارے اس پروگرام کے تین بڑے مقصد ہیں پہلے نمبر پر بارڈر مینجمنٹ کرنا اور ٹریفکینگ کو روکنا دوسرے نمبر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے بارڈر پر بھی دونوں اطراف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں سے ایک منشیات اور دوسرا کیمیکل اشیاءکی سمگلنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمیں متعلقہ عدالتوں کے ججز کو بھی تربیت فراہم کرنا ہوگی۔ مرکز اور صوبوں کی سطح پر اس لعنت کا بہتر انداز میں تدارک ہو سکے ہمیں اس میں کرپشن کا بھی خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نشہ آور ادویات کے استعمال میں اضافہ باعث تشویش ہے اور اسکو روکنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے اعدادو شمار کے مطابق 6.7 ملین افراد منشیات استعمال کر رہے ہیں اور ہزاروں گھرانے اس سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیشیش ادویات اور دیگر منشیات کے مقابلے میں ہیروئن سب سے خطرناک ہے دس فیصد لوگ جو منشیات استعمال کرتے ہیں وہ اوییم استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے ہیپاٹائلٹس اور ایڈز جیسی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں کیونکہ بہت سے متاثرہ لوگ ایک ہی سرنج استعمال کرتے ہیں بعض شہروں میں تو انجکشن کے ذریعے نشہ حاصل کرنے والوں میں ایڈز کا تناسب پچاس فیصد تک ہے جن میں فیصل آباد اور سیالکوٹ شامل ہیں کراچی میں یہ تناسب 48 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ مسئلہ یہ ہے کہ انجکشن کے ذریعے ڈرگ کا استعمال کرنے والے یہ افراد معاشرے کا حصہ ہیں اور وہ معمول کے مطابق اپنے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کیا کمپیئن لانچ کی تو سیزر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سلسلے میں حال ہی میں اس سال کے پہلے کوارٹر میں سندھ میں منشیات کے تدارک کے حوالے سے ایک مہم چلائی ہے جس کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور موبائل فون کو استعمال کیا گیا اس میں ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کو بھی استعمال کیا۔ حیدر آباد، کراچی ،سکھر سمیت سندھ کے نو شہروں میں اس آگاہی مہم کا انعقاد کیاگیا اس میں ہمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی حمایت بھی حاصل ہیں یہ ہمارے گڈویل سفیر ہیں جو نوجوانوں میں منشیات کے خاتمے کے لیے ہمارے ساتھ ہیں ہمارا مقصد نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ تاکہ وہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کر کے خوشگوار زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کا کردار اس حوالے سے بڑا اہم ہے۔ منشیات کے حوالے سے اپنے قومی سروے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارا دفتر پاکستان میں 36 سال سے کام کر رہا ہے لیکن کبھی اس حوالے سے سروے نہیں کرایا گیا پہلی بار ہم نے یہ سروے کرایا اس سے قبل منشیات کے بارے میں معاشرے میںنہ اتنی آگاہی تھی اور نہ اسکو اتنی اہمیت دی جاتی تھی۔

آرمی چیف کا بحیثیت” قوم“ دنیا کے نام اہم پیغام

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ہی محفوظ بنا سکتے ہیں۔ تمام ممالک دہشتگردی کے خلاف ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے،انہوں نے کیڈٹ کالج سپن کئی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں بنایا گیا سپن کئی کیڈٹ کالج بہترین درسگاہ ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے،قبائلی نوجوانوں کا معیار زندگی بہتر سے بہتر بنایا جائے گا،کالج کی تعمیروترقی اور دیگر منصوبوں میں یو اے ای کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر امن کو مستحکم کرسکتے ہیں،ملک کا مستقبل پر عزم نوجوان اور تعلیم ہی محفوظ بنا سکتے ہیں،پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف ہمارے کردار کو تسلیم کرتی ہے،تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں، آرمی چیف نے کالج کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ،زیر تعلیم بچوں سے سوالات بھی کیے اور ان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ مین پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردوں کی لہر کو نہ صرف موڑ دیا بلکہ دہشت گردوں اور دنیا پر وضح کردیا کہ بحثیت قوم ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ،کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمن ،جی او سی نائن ڈیو وانا میجرجنرل خالد جاوید،یو اے ای کی حکومتی نمائندوں ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک بھی موجود تھے۔تقریب میں محسود اور برکی قبائل کے درجنوں سرکردہ عمائدین نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ۔کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیڈٹ کالج کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج نے پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔اور دہشت گردی کی لہر کا نہ صرف رخ موڑ دیا بلکہ ہم نے بحثیت قوم دہشت گردوں اور دنیا پر واضح کردیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوںنے کہا کہ یو اے ای کی لیڈر شپ نے ا س علاقے میں سڑکوں ،صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی پر بہت سے فنڈز خرچ کئے ہیں۔جس کے ہم ممنون ہیں۔جنرل راحیل شریف نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی فیز ٹو پر کل سے کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔انھوں نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی تعلیم معیار کی تعریف کی اور کہا کہ کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کے تعلیم کے معیار کو دیکھ کردلی خوشی ہوئی ہے۔انھوں نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کے پروفیسروں او ر دیگر سٹاف کی محنت کی بھی تعریف کی۔تقریب کے اختتام پر جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ ٹی پارٹی میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین جنرل راحیل شریف کو اپنے درمیان میں دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔ان کے ساتھ علاقے کے مسائل اور ترقی پر نہایت خوشگوار موڈ میں گفتگو کی۔ملک مسعود عبدلائی اورملک حاجی محمد اور دیگر نے جنرل راحیل شریف کی توجہ مکین ،پش زیارت شوال روڈ کی توسیع وپختگی کا مطالبہ کیا ۔جبکہ برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے جنرل راحیل شریف کو کانی گرام ،کڑمہ ٹو کوٹکئی روڈ کی توسیع وپختگی کا مطالبہ کیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ قبائلی عمائدین نے جنرل راحیل شریف کو علاقے کی ترقی اور خصوصا سڑکوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔قبائلی عمائدین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ فاٹا کے ایک کروڑ قبائل کا مطالبہ ہے کہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ نہ لیں۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے ساتھ ہیں اگر کسی بیرونی قوت نے پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو فاٹا کے قبائل ان کی انکھیں نکال دینگے۔اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کے افتتاح کرنے ائے تو انھوں نے محسود اور برکی قبائل سے تعلق رکھنے والے درجنوں سرکردہ قبائلی عمائدین کے ساتھ ایک ایک ہوکر مصافحہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف کے مصافحہ سے قبائلی عمائدین بہت خوش ہوئے ۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز …. سابق کوچ کی امیدیں سپنرز سے وابستہ

ابوظبی /کراچی(اے این این) محسن حسن خان نے بھی کہا کہ اسپنرز ویسٹ انڈیز کیخلاف جیت میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ابوظبی کی کنڈیشنز دبئی ٹیسٹ سے مختلف نہیں ہوں گی، اس میچ میں تجربہ کار ذوالفقار بابر اسپنرز کے سامنے جدوجہد کرنےوالی ویسٹ انڈین ٹیم کیخلاف کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔محسن خان نے کہا کہ اپنے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان کو آسان فتح حاصل ہوسکتی تھی، مگر بعض خامیوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا، مقابلے میں سنسنی لانے کا سبب میزبان کھلاڑی ہی تھے جنھوں نے خود اسے اپنے لیے مشکل بنایا، وہ زیادہ بہتر انداز میں میچ کو جلد اپنے حق میں پلٹ سکتے تھے، اس میچ سے کافی سبق سیکھا جاسکتا ہے۔

سٹ اپس میں پاک آرمی نے میدان مارلیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) عالمی پیسز چیمپئن شپ کے تیسرے روز سٹ اپس مقابلہ کی تینوں پوزیشنز پاکستان آرمی کے جوانوں نے جیت لیں۔سپاہی صابر حسین نے پہلی ، محمد فیصل نے دوسری اور محمد نیاز بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں شریک غیر ملکی کھلاڑی مقابلے ختم ہونے پر پاکستانی گانوں پر رقص کرتے رہے۔ 325کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کرکے سٹ اپس کیلئے نصف گھنٹے کا وقت دیا گیا ۔ پاکستان آرمی کے صابر حسین نے آدھے گھنٹے میں 2076سٹ اپس لگا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد فیصل نے دو ہزار اکسٹھ سٹ اپس لگا کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد نیاز دو ہزار چونتیس سٹ اپس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ پیپلز لیبریشن آرمی چین کے ینگ ہونگ نے ایک ہزار سات سو تیرہ سٹ اپس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ باقی پوزیشنز پر بھی چین کے ایتھلیٹس چھائے رہے۔ اس موقع پر غیر ملکی ایتھلیٹس نے انتظامات کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر وہ بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔

کراچی کنگز کی کمان سنگاکاراکے سپرد

دبئی(نیوزایجنسیاں)پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹر کمارا سنگاکارا کو کراچی کنگز کا کپتان بنایا گیا ہے،پہلے ایڈیشن میں ٹیم کے کپتان شعیب ملک تھے جو سنگا کارا کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ہے کہ کرس گیل اور کمار سنگاکارا کو ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں،کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا ہونگے،نئے کپتان ٹیم کیلئے بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔روی بوپارہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا مزا آئے گا،کرس گیل،کمار سنگا کارا اور بابر اعظم ٹیم میں اچھا اضافہ ہیں جبکہ راشد لطیف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک خواب تو حقیقت بن گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں،کھیل کیلئے فٹ اور پرجوش ہوں،ہم ایک ٹیم اور ایک مقصد کیلئے ٹیم کا حصہ ہیں۔

عمادٹیسٹ سکواڈمیں شمولیت کاسپنادیکھنے لگے

کراچی (یواین پی) نوجوان قومی آل راو¿نڈر عماد وسیم نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کرکٹر کی طرح ان کا بھی خواب ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے طویل فارمیٹ کی کرکٹ بھی کھیلیں۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ پر ہی کرکٹر کا اصل امتحان ہوتا ہے اور اس بات کا بھی علم ہو جاتا ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر کتنا مضبوط ہے اور اسی وجہ سے ہر کھلاڑی کا اہم ترین مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمائندگی کر سکے۔آل راو¿نڈر کا کہنا تھا کہ وہ جلد بازی میں کچھ نہیں کرنا چاہتے مگر سلیکٹرز، کپتان اور کوچ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تو وہ اس پر پورا اترنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم کیلئے منتخب نہ ہونے پر قطعی کوئی مایوسی نہیں ہو گی کیونکہ یہ ان کے بس سے باہر معاملہ ہے اور انہیں جس فارمیٹ پر بھی قابل غور سمجھا جائے گا وہ اس میں خود کو منوانے کیلئے سخت محنت کرتے رہیں گے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کرکٹ نہ کھیلنے پر شدید مایوسی ہوتی ہے کیونکہ یہ بڑے میچز ہوتے ہیں جنہیں اپنے ملک کیلئے جیت کر کرکٹرز کو راتوں رات ہیرو بننے کا سنہری موقع مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز کم ہوتے ہیں لیکن جب بھی ایسا موقع آئے تو یہ بہت بڑا مقابلہ ہوتا ہے اور انہیں بھی جب روایتی حریف کے خلاف موقع ملا تو وہ اسے ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔

کیویزنے بھارت کاحساب چکادیا

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈنے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں6رنزسے ہراکر5میچزکی سیریز 1-1سے برابرکردی۔کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان سائیڈنے مقر ر ہ 50 اوورزمیں9وکٹوں پر242رنزبنائے۔کپتان کین ولیمسن نے118رنزکی اننگز کھیلی۔جسپرت بمر ااور ا میت مشرا نے 3،3 کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔جواب میں بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اورپوری ٹیم3 49. او و ر ز میں 236 ر نز پرڈھیرہوگئی۔ٹم ساﺅتھی نے 3 شکارکیے۔ٹرینٹ بولٹ نے2وکٹیں حاصل کیں۔