Author: Daily Khabrain

لاہور (خصوصی رپورٹ) فلمسٹار و تھیٹر اداکارہ میگھا رواں برس دو عمرے کرنے کی سعادت حاصل کر نے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ خدا کے گھر جا کر محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کا پچھلا کتنا وقت ضائع کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے پچھلے تمام گناہ معاف کر دے۔ مجھے عمرے پر جا کر جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی بقیہ زندگی خدا کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے گزاروں۔ انہوں نے…

Read More

رحیم یار خان(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدارآنی جانی چیز ہے لہذا عوام کاخیال رکھناچاہیے یہ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن فائدے کے لیے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔رحیم یارخان میں صحت پروگرام کے اجراءکے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قرض چکانے کے لیے غریب اپنے گھر تک بیچ دیتے ہیں، غریب قرض لیتے ہیں اور قرض چکانےکی سکت نہیں رکھتے لہذا جو لوگ اپنا علاج خود کرانے کے وسائل نہیں رکھتے یہ پروگرام ان کےلئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں…

Read More

لاہور (سٹی رپورٹر‘ خصوصی رپورٹ) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی محاذ پر نقصان اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ اسے پہلے ہی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ تمام طبقات ہائے فکر بالخصوص سیاستدانوں کو ملک کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرنا اور سیاسی انارکی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ملک کے لیے معاشی چیلنجز شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں ملک سیاسی انارکی کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس کی وجہ سے جہاں مقامی تاجر…

Read More

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع منگلورو کے بعد اب ہاویری ضلع کے کچھ کالجوں میں برقع پر پابندی کیخلاف مسلمان طالبات نے شدید احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کرنے والی طالبات نے کہا کہ بی آر تمباکد نامی کالج شہر میں سب سے بڑا اور قدیم کالج ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں مسلمان لڑکیاں یہاں برقع پہن کر آتی ہیں۔ لیکن اچانک طالبات کو برقع پہن کر آنے سے روک دیا گیا۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ چند تنظیمیں کالجوں میں فرقہ پرستی کا بیج بو رہی ہیں اور صدیوں سے چلی…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزارت پانی و بجلی کی جانب سے صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صارفین سے اضافی یونٹس کی مد میں اربوں روپے وصول کئے جاتے رہے ہیں، اوور بلنگ کی وجہ سے ڈسکوز میں ریکوری کی شرح میں بھی کمی ہوئی تھی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پانی و بجلی عمر رسول نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی ممبران سے بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد مانگ لی جس پر کنوینئر کمیٹی غلام مصطفی شاہ نے ایڈیشنل سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بجلی چوری پر قابو پانا اداروں کا…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد میں دھرنا روکنے کی درخواست مسترد کر دی اور قرار دیا کہ عدالت سیاسی محاذآرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتی کیونکہ یہ جس کا کام ہے اسے ہی کرنا چاہئے تاہم انتظامیہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی تو پھر مداخلت کریں گے۔ اس فیصلہ پر پنجاب اور اسلام آباد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور دھرنا بارے تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ انتظامیہ پر ناکامی کا…

Read More

ابو ظہبی ( ویب ڈیسک )  تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنا لئے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔قبل ازیں ٹاس جیت کر کپتان مصباح الحق کا…

Read More

اسلام آباد (اے این این)کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورایک شہری کی شہادت کے واقعہ پراسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری افسوس ناک ہے، یہ اشتعال پسندی باہمی اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری…

Read More

راولپنڈی ( بشارت فاضل عباسی ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹا ئر منٹ کے حوالے سے دنیا کی سپر طاقتیں اور مسلم ممالک دو حصوں میں تقسیم ہو چکے ہیں ۔ امریکہ ، برطانیہ ، بھارت ،استعماری قوتیں،یواے ای ،افغانستان، سعودی عرب کی خواہش ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹا ئر ڈ ہو جائیں۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ جنرل ریٹائر منٹ کے بعد 34اسلامی ممالک کے سپہ سلار بن جائیں کیونکہ اس کو داعش اور کئی ممالک سے خطرات ہیں۔جنرل راحیل شریف کے3سال کے عرصے میں فوج نے جو کامیابیاں حاصل…

Read More

لاہور (نا مہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں محافظ فورس کے اہلکار کے بھائی کی غنڈہ گردی‘ گلی میں کھڑے ہونے پر 13سالہ لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آنکھ ضائع کر دی۔ اہل علاقہ کا سی سی پی او آفس کے باہر شدید احتجاج۔ نکے تھانیدار کا پیٹی بند بھائی کو بچانے کیلئے متاثرہ خاندان پر دباﺅ۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقہ داروغہ والا بلال پارک کا رہائشی 13سالہ طلحہ گھر سے نماز پڑھنے کیلئے نکلا تو اس دوران تھانہ مناواں میں تعینات محافظ سکواڈ کے اہلکار عمرصدیق کا بھائی رانا اویس باہر…

Read More