Author: Daily Khabrain

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میںپانامہ کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ، اب نیازی صاحب کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان جمہوری، سیاسی اور اخلاقی حمایت کھو بیٹھا ہے۔ خدارا احتجاجی اور دھرنا سیاست کرنے والے اب ہوش کے ناخن لیں اور جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ منفی سیاست سے نہ تو انہیں کوئی فائدہ پہنچے گا اور نہ ہی ملک کو۔آج یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ ایسے…

Read More

شکرگڑھ، سیالکوٹ، راولپنڈی(نمائندگان خبریں) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ لائن آف کنٹرول پر ورکنگ باو¿نڈری کے قریب بھارتی فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق طاقت کے نشے میں بد مست بھارت پاگل ہو گیا ، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ورکنگ باو¿نڈری کے قریب شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی…

Read More

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے، مجھے طلب نہیں کیا، دھرنوں سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ رحیم یار خان میں اپنے رفقاءسے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں میرا نام نہیں ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے، مجھے طلب نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کریں گے اور عدالت عظمیٰ میں جواب بھی جمع کرائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دھرنوں سے ملک کو ماضی میں بھی…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) یونس خان نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے دنیا کے کسی بھی حصے میں کھیلتے ہیں تو میدان بھر جاتے ہیں۔ پاکستان اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی اہم ترین ٹیموں میں سے ایک ہے لہٰذا پاکستان کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹ میچز ملنے چاہئیں اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ شروع ہو۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ہو رہی ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ بھی بڑی…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے کیس کی پیروی پر اٹارنی جنرل کے پیش ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان شریف خاندان کی کرپشن چھپانے کے لیے کیس نہ لڑیں۔ وزیر اعظم کے پاس اب بھی وقت ہے خود کو کو احتساب کے لیے پیش کردیں۔پشاور روانگی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہا نواز شریف اپنا ذاتی وکیل کریں۔ کوئی جواز نہیں بنتا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو وزیراعظم کی ذاتی حیثیت میں خرچ کیا جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی…

Read More

بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے۔ یہ بات روس کی چار سالہ بیلا پر صادق آتی ہے۔ روسی بچی بیلا نے ایک رئیلٹی شو کے دوران پہلے انگریزی اور جرمن زبان میں گفتگو کی، اس کے بعد سپینش زبان میں نظم بھی سنائی۔ بچی نے فرانسیسی، چینی اور عربی زبان میں بھی بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ننھی بیلا کی غیر معمولی ذہانت کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کے لیے سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وفاقی وزراءکے سپردکردیا گیا۔معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی۔حکومت انتظامی سطح پر فیصلہ کرچکی ہے کہ اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیاجائےگا،اور اس کے ساتھ ہی سیاسی حکمت کے راستے پر بھی چل نکلی۔اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کی جائےگی،تحریک انصاف کے ساتھ بھی بلواسطہ یا بلاوسطہ رابطے کرکےاسلام آباد کو بند کرنے سے…

Read More