Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس کاباغی ارمی افسر اپنے 300 اہلکار قتل کروا کر یوکرینی فوج میں شامل
    • سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کی طرف سے ینبع کی طرف داغا گیا برسٹک میزائل تباہ کرنے کا منظر۔
    • باکو:چین کے وزیر خارجہ وانگ پی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگسے مصافحہ کر رہے ہیں
    • سیاسی رہنما گورنر راج میں حصہ نہ ملنے پر ناراض وفاقی وزراء
    • چین سے مسئلہ فلسطین کو صدی کی سب سے بڑی نا انصافی قرار دیدیا
    • پاکستان سعودی عرب کئساتھ کھڑاہے شہباز شریف
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سعودی سفیر رجع تامل البوغیمی ملاقات کررہے ہیں۔
    • اسحق ڈارکی زیر صدارت اجلاس’ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا
    • گورنر راج ایمرجنسی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
    • اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان
    • باکومیں اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آئوٹ
    • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا
    • پی ٹی آئی پابندی سے متعلق حتمی رائے دینا قبل از وقت ہے عطا اللہ تارڑ
    • فضل الرحمن کا دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کرنا افسوسناک مریم نواز
    • امریکی انڈر سیکرٹری بین الا اقوامی امور سے ملاقات زرمبادلہ ذخائر21.6ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میڈیاسے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • بھارت بنیان مرصوص کا سبق یاد رکھے گا پاکستان
    • سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف یونیورسٹی آف ساہیوال میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک طالبہ کو ہونہار سکالر شپ کا چیک دے رہی ہیں’ دوسری طرف ایک طالبہ کے ساتھ سیلفی بنا رہی ہیں۔
    • فضل الرحمن اداروں اور شہدا کی تضحیک نہ کریں: عظمیٰ بخاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزارت پانی و بجلی کا کارنامہ ، اربوں کی وصولی کا انکشاف

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    money-pak
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزارت پانی و بجلی کی جانب سے صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صارفین سے اضافی یونٹس کی مد میں اربوں روپے وصول کئے جاتے رہے ہیں، اوور بلنگ کی وجہ سے ڈسکوز میں ریکوری کی شرح میں بھی کمی ہوئی تھی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پانی و بجلی عمر رسول نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی ممبران سے بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد مانگ لی جس پر کنوینئر کمیٹی غلام مصطفی شاہ نے ایڈیشنل سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بجلی چوری پر قابو پانا اداروں کا کام ہے ناکہ منتخب نمائندوں کا اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہوگی۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس قائم مقام کنوینر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پاک سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیپکو، پپکو، ڈسکو کے مسائل زیر بحث لائے گئے، وزارت پانی و بجلی حکام نے اعتراف کیا پیپکو میں ماہانہ 4کروڑ سے زائد اووربلنگ کی جارہی تھی، جسے ختم کیا گیا ہے اور مزید بھی کوشش کر رہے ہیں۔ کاظم علی شاہ نے کہا پیر کوٹ میں سیلاب کی وجہ سے بستیاں ختم ہو گئی تھیں لیکن ان کو بجلی کے بل پھر بھی ملتے رہے، کارکردگی ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے، وزارت پانی و بجلی حکام نے کمیٹی کو بتایا سیپکو پپکو ریجن میں کنڈا سسٹم بہت زیادہ تھا اور ریکوری بھی بہت کم تھی جس پر قابو پانے کیلئے کوشش کی جارہی ہیں، ممبران پارلیمنٹ ہماری مدد کریں تو اس پر قابو پایا جاسکتا ہے، جس پر کمیٹی نے کہا ممبران کا کام قانون سازی ہے اور قانون نافذ کرنا اداروں کا کام ہے ورنہ اداروں کی کیا ضرورت ہے، کنوینیئر کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہری علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے تو وہ فورا ًٹھیک کرایا جاتا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بھاری رقم وصول کی جاتی ہے جس پر کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جاتا اور ٹرانسفارمروں کی چوری بھی عروج پر ہے اور اس پر کوئی بھی ایکشن نہیں ہوتا جس پر وزارت پانی و بجلی حکام نے بتایا ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں اہلکار بھی اس میں ملوث ہیں، موبائل ریڈنگ سسٹم میں گھپلا کرنے والے لیسکو کے 60 میٹر ریڈروں کو ہٹا دیاگیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.