All posts by Faisal Khan

کراچی، ٹریفک پولیس اہلکار نے ’سائیکل سوار‘ کا چالان کردیا

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس اہلکار نے سائیکل سوار کا چالان کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹریفک پولیس اہلکار نے رانگ وے آنے پرغریب سائیکل سوار محمد اقبال عابد ولد محمد بخش نامی شہری کا  520 روپے کا چالان کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار کی جانب سے سائیکل سوار کو رسید تھمائی گئی ہے جس پر 520 روپے کا چالان نمایاں طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

سائیکل سوار ٹریفک اہلکار سے معافی مانگ کر اپنی غلطی بھی تسلیم کررہا ہے لیکن اہلکار نے اس کا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ غلطی کیسے ہوگئی یہ لو چالان اور اب غلطی نہ کرنا۔

سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ میرے پاس تو آٹا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، چالان کہاں سے بھروں گا۔

آئی جی سندھ نے کلفٹن میں رانگ وے آنے والے سائیکل سوار کے چالان کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کو انکوائری کی ہدایت کردی، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث پیدا معاشی پریشانیوں کو ذہن میں رکھیں۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کھلم کھلا کی جاتی ہے اور عوام کی جانب سے رانگ وے جانے پر ان کے خلاف بھاری بھرکم چالان کیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل صفورا گوٹھ میں پولیس موبائل رانگ وے جارہی تھی جس پر شہری نے ویڈیو بنائی تھی تو پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا جس پر اعلیٰ حکام نے ایکشن لیتے ہوئے اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔

گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے، 8 بل تیار کر لیے: شاہ محمود

ملتان: (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرپشن فری پاکستان سب کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ 10 سال تک نیب قوانین میں بہتری نہیں لاسکیں، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے 8 قوانین پرلا، فنانس منسٹری کے ساتھ مشاورت کی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ ماہرین کے تجزیے تھے کہ حکومت کی کووڈ 19 مینجمنٹ اس سے لوگ مطمئن نظر نہیں آ رہے تھے اور وہ سندھ کی حکومت حکمع عملی اور ان کے سخت لاک ڈاؤن کی نشاندہی کرتے تھے اور سوال کرتے تھے کہ پنجاب اور مرکزی حکومت ایسا کیوں نہیں کر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کے تجزیے کے مطابق 30جولائی تک پاکستان میں 12لاکھ کورونا سے ماتثر مریض اور 50ہزار کے قریب اموات ہونی تھیں، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا اور نہ 12لاکھ مریض ہیں، نہ 50ہزار اموات ہیں، جو ہوئی ہیں ان کا بھی ہمیں بہت دکھ ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ کا بات کو جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ وبا سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کا انتقال ہوا، میری دعا ہے کہ اللہ انہیں اور اس وبا سے جاں بحق دیگر افراد کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر عطافرمائے۔

شاہ محود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری سمارٹ لاک ڈاؤن کی جو حکمت عملی تھی، وہ کارآمد ثابت ہوئی اور آج دنیا نے اس کی تقلید کی ہے اور عمران خان صاحب نے جو وژن دیا تھا ، آج دنیا کے بہت سے ممالک اس کی پیروی کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا انفیکشن ریٹ بتدریج کم ہو رہا ہے، اموات بتدریج کم ہو رہی ہیں، ہسپتالوں پر دباؤ اور وینٹی لیٹرز پر لوگ کم ہو رہے ہیں اور اللہ نے چاہا تو ہم اس بیماری کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی دو امتحان باقی ہیں، ہماری اپیل ہے کہ لوگ احتیاط جاری رکھیں، عید قرباں قریب ہے اور ہماری گزارش ہے کہ اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے احتیاط کیجیے کیونکہ ذرا سی غفلت ایک نئے عروج کا سبب بن سکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں ماہ محرم میں اگلے چیلنج کا سامنا کرنا ہے، محرم میں عزاداری ہوتی ہے، ہمیں ا سکا پورا احترام اور اس کی اہمیت کا احساس ہے لیکن علما و مشائخ سمیت دینی اکابرین سے درخواست ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کروائیں اور اپنے طبقے کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون فرمائیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواہش ہےآنے والے پنجاب کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جنوبی پنجاب کا علیحدہ کتابچہ ہونا چاہیے۔ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے جنوبی پنجاب کے لیے ایک علیحدہ پبلک سروس کمیشن قائم کیا جائے، صوبہ بننے میں وقت لگے گا، ہمارے پاس ٹوتھرڈ میجورٹی نہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کا دارالخلافہ کا فیصلہ چند لوگ نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔ میری رائے میں صوبائی دارالحکومت ملتان کو ہونا چاہیے۔ نئے صوبے کے قیام میں پیشرفت پروزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے شکرگزارہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ وہاں پر مساجد پر تالے لگائے گئے۔ حالات بتدریج بگڑ رہے ہیں۔ جبکہ ایل او سی پر دشمن ملک کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

فنانشل ٹاسک فورس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے8بل تیارکرکیے ہیں۔ گرے لسٹ ہمیں پچھلی حکومت سے ملی، وہاں سے نکلنے کے لیے قانون سازی درکار ہے، ایف اے ٹی ایف کے8قوانین پرلا،فنانس منسٹری کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ بھارت کی پوری کوشش ہے پاکستان کوبلیک لسٹ میں دھکیلے۔

انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کے لیے بھی ایک بل تیارکیا گیا ہے۔ تمام بلزمشاورت کے لیے اپوزیشن کوبھیج دیئے ہیں۔ پیرکواپوزیشن کے ساتھ نشست ہوگی دیکھیں گے کیا پیشرفت ہوتی ہے۔ کرپشن فری پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے الیکٹ ہونے والے صدر پاکستان آرہے ہیں، اقوام متحدہ کے صدر پاکستان کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

حکومت نیب قانون تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں تبدیلی کےلیے تیارہیں، وزیراعظم کے حکم پر اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر قومی نوعیت کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گِرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانونی سازی کی ضرورت ہے، حکومت نے گِرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کو روکنے کے لیے 8 بل تیار کیے ہیں جو اپوزیشن کو بھیج دیے گئے ہیں ان میں ایک بل نیب قانون سے متعلق بھی ہے، پیر کو اپوزیشن سے اِن بلز پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلے۔

‘پانچ سال پیپلزپارٹی اور ن لیگ حکومت میں رہی موقع تھا کہ نیب قانون تبدیل کرلیتے’

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب کے قانون پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا ، پانچ سال پیپلزپارٹی اور ن لیگ حکومت میں رہی موقع تھا کہ نیب قانون تبدیل کرلیتے، 10 سال ان کے پاس موقع اور اختیار بھی تھا کہ نیب قانون میں بہتری لاسکتے تھے لیکن نہ لاسکے۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ تمام بل اپوزیشن کو بھیج دیے ایک قانون نیب سے متعلق بھی ہے، پیر کو شام 5 بجے ان بل سے متعلق بیٹھ کر گفت و شنید کریں گے، کرپشن فری پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے، ہماری ایسی نیت نہیں کہ ہم اسے وچ ہنٹنگ کے لیے استعمال کریں، دیکھتے ہیں پیر کو نشست میں کیا پیش رفت ہوتی ہے ۔

کل اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان تشریف لارہے ہیں ،وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کل اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان تشریف لارہے ہیں، اقوام متحدہ کے صدر جنرل اسمبلی کو خط لکھ کر دعوت دی تھی،  خواہش ہے صدر یواین جنرل اسمبلی کے سامنے مقبوضہ کمشیر کے حالات رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو شہید کیا گیا بچیوں سے زیادتیاں کی جارہی ہیں، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، کورونا وبا میں بھی مظلوم کشمیریوں کو کوئی رعایت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ  ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس ہونا ہے، کوشش ہے اقوام متحدہ کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں،  5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حثیت ختم ہوئے ایک سال مکمل ہوگا، مساجد بند ہیں لوگوں کی نقل و حمل پر پابندی ہے۔

‘بے نظیر اور  یوسف رضا گیلانی خواہش کے باوجود جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنواسکے’

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو،  یوسف رضا گیلانی خواہش کے باوجود جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنوا سکے، ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے معاملے پر عوام میں تفریق ڈالنے کی کوشش کی، حکومت نے محسوس کیا کہ 12 کروڑ کے پنجاب کو ایک جگہ سے بیٹھ کر نہیں چلایا جا سکتا، ہم سے چھوٹا بھارتی پنجاب کئی ریاستوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کو اپنے منشور کا حصہ بنایا، جنوبی پنجاب صوبے کی پیشرفت کا اعزاز عمران خان کے سر جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہرگز پابندی نہیں لگائی جائے گی،عمران خان

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی مختلف ایپس پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ہفتے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزيراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہرگز پابندی نہیں لگائی جائے گی، تاہم اداروں، شخصیات کی تضحیک اور جھوٹی مہم چلانے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ 25 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن رولز کی تیاری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) اور ( پی ٹی اے ) حکام کو ریگولیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ،لانس نائیک شہید

تربت(ویب ڈیسک  )تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک شہید اور تین جوان زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربت سے 35کلو میٹر دور کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہو گیا جبکہ تین جوان زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت دریافت کی

چیف آف آرمی اسٹاف نے سعودی بادشاہ کی جلد صحت یابی کے لئے دئا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ولی عہد شہزادہ کو اپنا خصوصی پیغام دیا، سعودی خبر ایجنسی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت دریافت کی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی بادشاہ کی جلد صحت یابی کے لئے دئا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ولی عہد شہزادہ کو اپنا خصوصی پیغام دیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر سعودی شہزادے کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے امور اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ خیال رہے کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کے پتے کا آپریشن کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے پتے کو نکالنے کا کامیاب آپریشن ہو گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت سُدھر گئی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوچند روز قبل طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 84 سال کے شاہ سلمان کو پتے میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935 کو پیدا ہوئے، وہ 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے، اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہ چکے ہیں ، انہیں 2012 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز ہسپتال میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے آپریشن کی کامیابی کی خبر کو مملکت بھر میں بہت خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹیم ‏انگلینڈبھیجنے کافیصلہ مشکل لیکن سب کرکٹ کی بحالی کیلئے کیا: وسیم خان

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا، کرکٹرز کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

‏پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ‏ جب انگلش کرکٹ بورڈ سے پاکستان ٹیم کے دورے کے حوالے سے بات چیت جاری تھی تو اس وقت بھی یہی ذہن میں تھا کہ پازیٹو سوچ کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای سی بی کے ساتھ میٹنگز کیں، کھلاڑیوں کی رائے گئی اور پھر فیصلہ کیا کہ ٹیم کو انگلینڈ بھیجنا ہے۔

‏ وسیم خان نے کہا کہ ٹیم کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا، جب کووڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوا اور کچھ کرکٹرز کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگئے تو ہم ذہنی دبا ؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

ا ن کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت پی سی بی کے لیے ایک مشکل وقت تھا، کھلاڑیوں سے بات کی، وہ اچھی اسپرٹ میں تھے کیونکہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے، ان کی خواہش بھی تھی کہ کرکٹ کی سرگرمیاں اب بحال ہونی چاہئیں اس لیے اس سے بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہو ئی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم سے پہلے ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا اور اس کی وجہ سے بھی ہمیں آسانی ہوئی، ہمیں چیزوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا، ویسٹ انڈیز نے جب انگلینڈ جا کر سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت انگلینڈ میں حالات زیادہ خراب تھے، ہمیں پوچھا جاتا ہے کہ ہم نے ٹیم کیوں بھیجی، یہ سوال ویسٹ انڈیز کو بھی ہونا چایئے کہ انہوں نے کیوں حامی بھری۔

ان کا کہنا ہے کہ ‏جہاں تک ہمارے فیصلے کا تعلق ہے تو اس کی وجہ کرکٹ کی بحالی کے علاوہ کچھ نہیں، اس وقت ورلڈ کرکٹ کے لیے کھیل کی بحالی اہم تھی، کووڈ 19 اور کرکٹ کو ابھی ساتھ ساتھ چلنا ہے، گلوبل کرکٹ کے علاوہ انگلینڈ ٹیم بھیجنے کے فیصلے کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ میرے تعلقات کی بات کی جاتی ہے تو میرے ریلشنز تو پہلے ہی انگلینڈ کے ساتھ ہیں، میں تو یہاں آنے سے پہلے وہاں ہی جاب کر رہا تھا، فیصلہ صرف کرکٹ کے لیے کیا۔

‏ان کا کہنا تھا کہ کووڈ اور سیکیورٹی کی بنیاد پر کھیل کی بحالی کے حوالے سے فیصلے الگ الگ چیزیں ہیں، میں 2019 میں پی سی بی میں آیا، اس سے پہلے پاکستان میں کھیل کی بحالی کے لیے ٹیمیں کیوں نہیں آئیں، میں اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، میں تو اپنے آنے کے بعد کی بات کر رہا ہوں۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ جب سے میں یہاں آیا ہوں، سری لنکا، بنگلا دیش اور ایم سی سی کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا، پی ایس ایل کے میچز یہاں ہوئے، مزید ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) مںی شامل سیریز پاکستان میں ہی ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان کے بارے میں خیالات تبدیل ہو رہے ہیں، غیر ملکی ٹیمیں سمجھتی ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ ہونی چاہیے۔

شاہد آفریدی کی وزیر کھیل پنجاب سے ملاقات،مل کر کام کرنے پر اتفاق

کرونا لاک ڈائو ن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروںگا :سابق کپتان

لاہور (ویب ڈیسک  ) وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی سے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ملاقات کی، سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرونا لاک ڈائو ن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا اور وزیر کھیل تیمور بھٹی سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی کا کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ بھی کیا۔ تیمور بھٹی نے کہاکہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان کی کرکٹ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ گرین سپورٹس پراجیکٹ کے تحت دیہاتوں کی سطح پر کھیلوں کے گرائو نڈ آباد کئے جائیں گے۔

40 سالہ شاہد آفریدی نے سپورٹس سیکٹر میں ہونے والی ڈویلپمینٹ پر حکومت پنجاب کو مبارکباد دی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی۔

کرونا لاک ڈائون کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا۔ عید کے بعد وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی گزشتہ دنوں ہی کورونا جیسے موزی مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اسکے بعد سے ہی وہ پہلے کی طرح اپنے کاموں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انکے مدح نہ صرف آفریدی کے لیے دعا گو ہیں بلکہ ان کی کوششوں اور اس قدر جواں مردی کو سوشل میڈیا پربیحد سراہتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔واضح رہے کہ 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے 10 ہزار سے زائد رنز اور 541 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی 2018ء میں ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ ان دنوں انکی مکمل توجہ اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فائوندیشن کی طرف مرکوز ہے اور وہ کورونا کے باعث لاک ڈائون کے بعد سے ہی مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں

سہیل خان کی پھر تباہ کن باو¿لنگ، ٹیم منیجمنٹ پریشان

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ باو¿لر سہیل خان نے اپنی عمدہ فارم سے انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم مینجمنٹ کے لیے بھی مشکل کھڑی کردی ہے۔کاو¿نٹی گراو¿نڈ ڈربی میں پاکستان کے اسکواڈز کے مابین کھیلے جا رہے دوسرے چار روزہ میچ میں ٹیم وائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا۔ٹیم گرین ان تمام 11 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جو ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اس لیے ٹیم گرین کی قیادت اظہر علی اور ٹیم وائٹ کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے۔ٹیم گرین کی اننگز کا آغاز ڈراو¿نے خواب سے کم نہ تھا اور سہیل خان نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے ابتدائی تین بلے بازوں کو پویلین رخصت کردیا۔اظہر علی کی زیر قیادت ٹیم گرین کے شان مسعود، عابد علی اور اظہر علی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے اور 23 رنز پر تین وکٹیں گر چکی تھیں۔اسد شفیق اور بابر اعظم نے اسکور 45 تک پہنچایا ہی تھا کہ 9رنز بنانے والے اسد بھی پویلین لوٹ گئے جبکہ 64 کے مجموعے پر سب سے زیادہ 32رنز بنانے والے بابر اعظم آو¿ٹ ہوئے تو ٹیم گرین 64رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو چکی تھی۔اس کے بعد محمد رضوان اور شاداب نے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن 86 کے اسکور پر سہیل خان نے شاداب کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی۔محمد رضوان نے 18رنز بنائے لیکن فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی سے ہمکنار کرا دیا۔ٹیم گرین 50اوورز بھی بیٹنگ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 113رنز پر پویلین لوٹ گئی۔سہیل خاننے عمدہ باو¿لنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ٹیم کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے اپنی ٹیم کو 41رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد فخر 22رنز بنانے کے بعد چلتے بنے جبکہ اسکور 50تک پہنچا تو حیدر علی صرف 7رنز بنانے کے بعد شان مسعود کی وکٹ بن گئے۔ٹیم وائٹ کو اس وقت دھچکا پہنچا جب 50 کے ہی اسکور پر امام الحق ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔فواد عالم اور افتخار احمد نے اسکور 77 تک پہنچایا ہی تھا کہ یاسر شاہ کے ہاتھوں افتخار کی اننگز اختتام کو پہنچی۔جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو ٹیم وائٹ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 88رنز بنائے تھے۔ٹیم گرین کی طرف سے نسیم شاہ، شان مسعود اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ادھر سہیل خان کی عمدہ فارم نے ٹیم مینجمنٹ کے لیے نئی مشکلات کھڑی کردی ہیں اور انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے فائنل الیون تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔سہیل خان نے پہلے وارم اپ میچ کی بھی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لی تھیں اور دوسرے میچ میں بھی یہی کارنامہ انجام دے کر اپنی فارم کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے کلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے۔تاہم اب سہیل خان کی عمدہ فارم کے بعد پاکستان کے لیے ان چاروں میں سے کسی تین کا انتخاب بڑی مشکل بن گیا ہے اور پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی فائنل الیون کا انتخاب ٹیم مینجمنٹ کے لیے بڑا امتحان ہو گا۔

30 دن میں کرپشن کیس کا فیصلہ ممکن نہیں، چیئرمین نیب کا سپریم کورٹ کو جواب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرپشن کے مقدمات سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔چیئرمین نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ کرپشن کے مقدمات پر 30 دن میں فیصلہ ممکن نہیں کیونکہ موجودہ احتساب عدالتیں مقدمات کا بوجھ اٹھانے کے لیے ناکافی ہیں۔چیئرمین نیب کے جواب میں کہا گیا ہےکہ کئی بار حکومت کو بتاچکے ہیں کہ مقدمات کے بوجھ کی وجہ سے ٹرائل میں تاخیر ہو رہی ہے، ملزمان کی متفرق درخواستیں اور اعلٰی عدلیہ کےحکم امتناع بھی تاخیرکی وجہ ہیں۔جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ عدالتیں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں پر عمل نہیں کرتیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دینےکا طریقہ کار بھی وقت طلب ہے۔چیئرمین نیب کے جواب میں بیرون ممالک سے قانونی معاونت ملنے میں تاخیر کو بھی بروقت فیصلے نہ ہونےکی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے ’سیاسی شخصیات‘ کے لفظ کی غلط تشریح کی جاتی ہے جس کے باعث سیاسی شخصیات کا مطلب غیر ملکی اداروں کو سمجھانا مشکل ہوجاتا ہے۔چیئرمین نیب نے اپنے جواب میں عدالت کو ا?گاہ کیا ہے کہ لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد اور بلوچستان میں اضافی عدالتوں کی ضرورت ہے، 120 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نہیں توریٹائرڈ جج بھی تعینات ہوسکتے ہیںچیئرمین نیب نے اپنے جواب میں اپیلیں سننے کے لیے بھی ریٹائرڈ ججزکی خدمات لینے کی تجویز دی ہے۔