آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے جنون میں مبتلا ہونے کے بجائے قومی ٹیم کو ایونٹ جیتنے پر توجہ دینی چاہیے۔
شاداب خان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں بہت دباؤ ہوتا ہے اور یہ ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیت گیا اور ورلڈ کپ ہار گیا تو اس جیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، اس لیے ہمیں ٹرافی گھر لانے پر توجہ دینی چاہیے۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنے کی ایک الگ ہی خوشی ہوتی ہے، مجموعی طور پر اس مقابلے کا دباؤ بھی مختلف ہے اور اب تو جب ہم نے بھارت جانا ہے تو وہ ان کا ہوم گراؤنڈ ہو گا اور ہجوم بھی ہمارے خلاف ہو گا۔
اس صورتِ حال میں میرا خیال ہے کہ اگر ہم بھارت سے ہار بھی جاتے ہیں لیکن ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں تو یہی ہماری جیت ہے کیونکہ ہمارا بنیادی مقصد ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا سب سے زیادہ مقبول میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے احمد آباد میں کھیلنے پر مسلسل تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس لیے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے وینیو کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اگر ورلڈ کپ کا یہ مقابلہ احمد آباد میں نہیں ہوا تو پھر چنئی میں ہو گا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر منفرد انداز میں عید کی مبارک باد دینے کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔
کسی نے عیدالاضحیٰ کے مصروف ترین دن کے آغاز سے قبل کچھ وقت نکال کر ہاتھوں پر مہندی لگائی تو کسی نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کو غنیمت جانا لیکن ایسے میں بھی یہ ستارے اپنے پرستاروں کو نہ بھولے اور انہیں چاند رات اور عید کی مبارک باد اپنے اپنے انداز میں دے رہے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی میرب یعنی یمنیٰ زیدی نے سفید رنگ کے لباس اور ہاتھوں میں لال گلاب اور گجرے پہن کر مداحوں کو چاند رات کی مبارک باد دی۔
قطر میں سیر سپاٹوں میں مصروف عائزہ خان نے بھی اپنے مداحوں کو یاد رکھا اور چاند رات کو نیلے جبکہ عید کے روز ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں عید کی مبارک باد دی۔
مدیحہ امام نے ایک اور پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔ خیال رہے کہ مدیحہ امام شادی کے بعد زیادہ تر وقت متحدہ عرب امارات میں گزار رہی ہیں اور کام کے سلسلے میں پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں۔
راولپنڈی ( خبریں ڈیجیٹل ) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ سہہ پہر 4 بجے لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔
اسلام آباد (خبریں ڈیجیٹل ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاہدے سے معاشی استحکام لانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ 9 ماہ کے لیے 3 ارب امریکی ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔
Alhamdulillah, I am pleased to announce that Pakistan has reached a Staff-Level Agreement with the IMF on a nine-month US$3 billion Stand-By Arrangement. This Arrangement will help strengthen Pakistan’s foreign exchange reserves, enable Pakistan to achieve economic stability, and…
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہو گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں کئی اقدامات کیے ہیں، حالیہ بجٹ میں آمدن بڑھانے اور معاشی استحکام کے اقدامات کیے گئے، بجٹ میں پرائمری سرپلس بجٹ کا 0.4 فیصد کرنے کے اقدامات کیے گئے۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ نئے بجٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اہم ہو گا، بجٹ میں نئے سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے سماجی تحفظ کے اقدامات کیے گئے، پاکستان نے ٹیکس چھوٹ اور غیر بجٹ شدہ اخراجات کے پریشر پر مزاحمت کی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پابندی ہٹا دی ہے، اسٹیٹ بینک نے ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت جنیوا کانفرنس سے فنڈنگ کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کی کوشش جاری رکھے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے مزید فنڈز کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں، توانائی کے شعبے میں بروقت سالانہ ری بیسنگ کو یقینی بنایا جائے، قرض پروگرام کی کامیابی کے لیے مکمل اور بروقت عمل درآمد ضروری ہے، معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہو گی، معاہدے کے مطابق پاکستان ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا، ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا۔
عالمی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی، ڈالرز ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا، معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہو سکے گی، موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مالیاتی ڈسپلن کو یقینی بنائے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں، نیا پروگرام پرانے پروگرام کے ختم ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا، اسٹاف لیول معاہدے پر آئی ایم ایف کا بورڈ وسطِ جولائی میں غور کرے گا، پاکستان کی معیشت گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے دباؤ کا شکار ہے۔
اعلامیے میں آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ سے بھی اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، ان عوامل اور کچھ غلط پالیسیوں کے باعث فاریکس مارکیٹ دباؤ کا شکار ہوئی، معاشی ترقی متاثر ہوئی، مہنگائی بڑھی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، پاکستان کا موجودہ بحران حل کرنے کے لیے سختی سے پالیسی اقدامات پر عمل درآمد ضروری ہے، پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہو گا، مارکیٹ کے مطابق ایکس چینج ریٹ نافذ کیا جائے۔
راولپنڈی: (خبریں ڈیجیٹل) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہوئی ہیں عوام کو بتانا ہوگا کیونکہ 300 ارب روپے مزید ٹیکس عوام پر لگا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سارا گڑھا آنے والی حکومت کیلئے کھودا گیا ہے، معاشی اور سیاسی عزت نیلام ہو جائے تو نہ کوئی مدد کرتا ہے نہ آسانی سے واپس آتی ہے، بجٹ کے اثرات غریب کے گھر میں اور حکمرانوں کےچہروں پر پڑھے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد (خبریں ڈیجیٹل ) دفتر خارجہ کے مطابق جاپان حکومت کی دعوت پر وزیر خارجہ یکم سے چار جولائی تک جاپان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر ٹیکیو اکیبا سے بھی ملاقات ہوگی، وزیر خارجہ کی پاکستانی افرادی قوت کی درآمد سے متعلق ممتاز کاروباری اور اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔