اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوران قید مبینہ طور پر زہرآلود کھانا دیے جانے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 6 روز سے شدید تکلیف میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی ترجمان نے کہا کہ پارٹی کو بشریٰ بی بی کی زندگی کو دوران قید لاحق سنگین خطرات پر گہری تشویش ہے، ایک بے بنیاد مقدمے میں ناحق قید سابق خاتون اول بشریٰ بی بی زہریلا کھانا دیے جانے کے…
Author: Khabrain News
لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی ’’عبرت ناک جیت ‘‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی ’’عبرت ناک جیت ‘‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ 8فروری کی رات…
جنوبی افریقی ملک گینیا میں فوج نے دو سال قبل اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد تشکیل دی گئی اپنی ہی عبوری حکومت برطرف کر دی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گینیا کی فوج نے دو سال قبل حکومت پر قبضہ کیا تھا اور اب عبوری حکومت برطرف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ حکومت سنبھالے گی۔ فوجی قیادت نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کابینہ کے ڈائریکٹرز، سیکریٹری جنرلز اور ان کے نائبین نئی حکومت کی تشکیل تک حکومتی امور انجام دیں گے جبکہ برطرف حکومت جولائی 2022 میں تشکیل دی گئی تھی۔ پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان…
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے دھاندلی الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹریبونلز تشکیل کے لیے الیکشن کمیشن کو ججز کی خدمات دینے سے انکار کردیا۔ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹریبونلز کی تشکیل کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے 9 ججز کو بطور ٹریبونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگے گئے تھے، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی ، زیر التوا کیسز میں اضافے کے باعث الیکشن کمیشن کو9ججز کی خدمات دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی اور…
الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 130 سے ہارنے والی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کے دوران نواز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے وکیل نے کہا کہ رات کو ساڑھے دس بجے پولیس افسر آراو کے دفترمیں داخل ہوئے، اس وقت فارم 47 مرتب کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا اور ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ رزلٹ نئے آر او سے تیار کروایا گیا، فارم 45 کے…
اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ مدر آف آل ریگنگ یہ تھی کہ پارٹی کو ختم کرنا، بیٹ کا نشان لینا، انتخابی جلسوں تک کی اجازت نہ دینا، مدر آف آل ریگنگ بند ہونی چاہیے، دنیا کے سامنے مزید تماشا نہ بنائیں جس کا مینڈیٹ ہے اس کو دے کر عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔ یہ بات عمران خان نے اپنی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات میں کہی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے عمران خان کی گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کی اور بتایا کہ بانی پی…
تل ابیب: اسرائیل نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین کے تنازع پر ہونے والی سماعت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے۔ بین الااقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف میں گزشتہ روز فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے پر اقوام متحدہ کی ہدایت پر سماعت کا آغاز ہوا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ اس سماعت میں 52 ممالک اور 3 عالمی تنظیمیں اپنے بیانات قلم بند اور شواہد پیش کریں گے جس کی روشنی میں قانونی نتائج مرتب کیے جائیں گے تاکہ اسرائیلی قبضے کے غیرقانونی ہونے…
کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔ اس سے قبل امریکا میں تو یہ عمر 13 برس تھی لیکن برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 برس کا ہونا لازمی تھا۔ لیکن اب میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن نے تمام ممالک کے لیے یہ عمر کم کر کے 13 برس کر دی ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے قواعد و…
ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام سات بجے ہوگا جہاں شائقین کی آمد ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔ اسلام یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو فتح حاصل ہوئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے…
کوئٹہ / لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں، دو آزاد ارکان اسمبلی ولی محمد اور عبدالخالق خان ن لیگ میں شامل ہوگئے جس کے بعد ن لیگ بلوچستان کی اکثریتی جماعت بن گئی۔ شمولیت کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے فتح حاصل کرنے والے دونوں ارکان اسمبلی نے لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ شہباز شریف نے ولی محمد اور عبد الخالق خان کو…
