لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹنے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1308 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 695 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 797 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 857 ڈرائیوز، 69 کم عمر ڈرائیور، 458 مسافر اور 191 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 237 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 279 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 116 حادثات میں 122 متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد 70 حادثات میں 76 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1506 متاثرین میں 1213 مرد اور 293 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 244 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم 822 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 440 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1412 موٹر سائیکلز، 91 آٹو رکشے، 127 کاریں، 24 وین، 19 مسافر بسیں، 36 ٹرک اور 74 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی کا سامنا
- غزہ پربنی دستاویزی فلم نازانے اسرائیل میں ہلچل مچا دی، نیتن یاہو کی فلمسازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی
- کینال روڈ پر ستھرا پنجاب کے چنگ چی ‘ لوڈر رکشوں پر پابندی کی تجویز
- وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت
- سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کی پروقار تقریب
- لیسکو کے 33 ہزار خراب بجلی کے میٹرز تاحال تبدیل نہ ہو سکے
- کفایت شعاری مہم پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 20 فیصد کمی
- خسارے میں کمی کیلئے 289 ڈاک خانے بند
- شاہدرہ ٹائون، بھتہ خوروں نے تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا
- بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جانا ضروری:فیصل کامران
- آئی ایم ایف وفد کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے نمائندوں سے ملاقات
- ایشن گیمز ہاکی پاکستان نے چین کو 3.0 سے شکست دے دی
- 27ستمبر کو ٹوڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی ائی جی پنجاب
- لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس انتخابات ،ویژن الائنس کے 12، پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار کامیاب
- مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ ترقیاتی کام ہیں: مرتضیٰ وہاب
- پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سویٹس شاپ اور واٹر پلانٹ بند
- پریمیر ملز میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے دوران ڈیوٹی2مزدورجاں بحق
- پنجاب پبلک سروس کمیشن’ مختلف محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
- ٹریفک پولیس نے ای چالان کی مد میں 9ارب 90کروڑ سے زائد وصولی کرلیئے
- خود کو ایف آئی اے کا سب انسپکٹر ظاہر کرنے والا شخص گرفتار
