Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی کا سامنا
    • غزہ پربنی دستاویزی فلم نازانے اسرائیل میں ہلچل مچا دی، نیتن یاہو کی فلمسازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی
    • کینال روڈ پر ستھرا پنجاب کے چنگ چی ‘ لوڈر رکشوں پر پابندی کی تجویز
    • وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت
    • سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کی پروقار تقریب
    • لیسکو کے 33 ہزار خراب بجلی کے میٹرز تاحال تبدیل نہ ہو سکے
    • کفایت شعاری مہم پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 20 فیصد کمی
    • خسارے میں کمی کیلئے 289 ڈاک خانے بند
    • شاہدرہ ٹائون، بھتہ خوروں نے تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا
    • بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جانا ضروری:فیصل کامران
    • آئی ایم ایف وفد کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے نمائندوں سے ملاقات
    • ایشن گیمز ہاکی پاکستان نے چین کو 3.0 سے شکست دے دی
    • 27ستمبر کو ٹوڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی ائی جی پنجاب
    • لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس انتخابات ،ویژن الائنس کے 12، پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار کامیاب
    • مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ ترقیاتی کام ہیں: مرتضیٰ وہاب
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سویٹس شاپ اور واٹر پلانٹ بند
    • پریمیر ملز میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے دوران ڈیوٹی2مزدورجاں بحق
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن’ مختلف محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
    • ٹریفک پولیس نے ای چالان کی مد میں 9ارب 90کروڑ سے زائد وصولی کرلیئے
    • خود کو ایف آئی اے کا سب انسپکٹر ظاہر کرنے والا شخص گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ پربنی دستاویزی فلم نازانے اسرائیل میں ہلچل مچا دی، نیتن یاہو کی فلمسازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی

    By Khabrain Newsستمبر 25, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب (آئی این پی) اسرائیلی فلم ساز  یووال ابراہم اور ریچل زور کی دستاویزی فلم نازا نے وینس فلم فیسٹیول میں زبردست پذیرائی حاصل کی اور خصوصی جیوری ایوارڈ جیتا، فلم کی نمائش کے بعد اسے 25 منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی گئی جو فیسیٹیول کا ریکارڈ قرار دیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نازا فلم میں اسرائیلی انٹیلیجنس کے ذرائع سے معلومات اور 24 اسرائیلی فوجیوں کی خفیہ شناخت کے ساتھ گواہی شامل کی گئی ہے۔ ان اسرائیلی ذرائع کے مطابق غزہ میں اہداف کے تعین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام استعمال کیا گیا اور ایسے حملوں کے بارے میں بھی معلومات سامنے آئی ہیں جن میں شہریوں کی ہلاکتوں کا پہلے سے علم ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ فلم کا نام نازا بھی ایک ایسی اصطلاح ہے جو شہری ہلاکتوں کی متوقع تعداد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ فلم کی کامیابی پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کے ثقافتی امور کے وزیر میکی زوہر نے دونوں فلم سازوں پر ریاست سے غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی اسرائیلی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی ایسے اسرائیلی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے قانون سازی کی بات کی ہے جو بیرونِ ملک اسرائیلی فوجیوں کو بدنام کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فلم سازوں اور ان کے خاندانوں کو بھی دھمکیوں اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسرائیلی فوج نے فلم سے متعلق ممکنہ قانونی کارروائی اور معلومات افشا ہونے کی تحقیقات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلم سازوں کا موقف ہے کہ وہ اسرائیلی شہری ہونے کے ناتے اندرونی ذرائع کی گواہی سامنے لانا چاہتے تھے تاکہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کے اثرات پر اسرائیلی اور عالمی ناظرین غور کریں۔اسرائیلی حکام فلم میں سامنے لائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں فوج اور اسرائیل کے خلاف مہم قرار دے رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی کا سامنا

      کینال روڈ پر ستھرا پنجاب کے چنگ چی ‘ لوڈر رکشوں پر پابندی کی تجویز

      وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.