ملتان (نامہ نگار خصوصی) محکمہ ڈاک نے خسارے کو کم کرنے کے لیے 289 غیر منافع بخش ڈاک خانوں کو بند کردیا جس میں ایکسپریس پوسٹ سروس کے ڈاکخانے اور ویلج پوسٹ آفسز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈاکخانہ جات کی ری سٹرکچرنگ پلان 2026 تیار کیا ہے جس کے تحت 20 فیصد ڈاک خانوں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے اور پوسٹل سروسز کی غیر فعال ایکسٹرا ڈیپارٹمنٹل برانچوں کو مکمل ختم کر دیا جائے گا۔اس ضمن میں ان کا ڈیٹا سرکل دفاتر اور جی پی اوز سے طلب کیا گیا ہے تاکہ ڈاکخانہ جات کا مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔پاکستان پوسٹ کے ری سٹرکچرنگ ماڈل 2026 کے تحت خسارے سے دوچار تقریباً 20 فیصد ڈاکخانوں کو مکمل بند کرنے یا ضم ہونے سے مزید پوسٹل ملازمین سر پلس ہو جائیں گے۔نئی ریکروٹمنٹ بھی نہیں ہو سکے گی۔ہے۔وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ڈاک کو نجکاری سے بچانے اور خود کفیل بنانے کے لیے یہ جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ خ پاکستان پوسٹ کے مجموعی نیٹ ورک میں سے ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمیشنز کے عملے میں بھی کمی کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن سسٹم سے جی پی اوز اور علاقائی ڈاکخانے منسلک کئے جائیں گے۔مرحلہ وار پروگرام کے تحت 2,761 ڈاکخانوں کو خودکار (Automate) کیا جائے گا، جس میں سے پہلے مرحلے میں 500 ڈاکخانوں کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔ محکمہ ڈاک پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے مجموعی عملے کی تعداد میں 30 فیصد تک کمی کرنے کی تجویز جبکہ ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمیشنز کے عملے کو 50 فیصد تک محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ڈاک خانے
بریکنگ نیوز
- پنجاب پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی کا سامنا
- غزہ پربنی دستاویزی فلم نازانے اسرائیل میں ہلچل مچا دی، نیتن یاہو کی فلمسازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی
- کینال روڈ پر ستھرا پنجاب کے چنگ چی ‘ لوڈر رکشوں پر پابندی کی تجویز
- وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت
- سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کی پروقار تقریب
- لیسکو کے 33 ہزار خراب بجلی کے میٹرز تاحال تبدیل نہ ہو سکے
- کفایت شعاری مہم پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 20 فیصد کمی
- خسارے میں کمی کیلئے 289 ڈاک خانے بند
- شاہدرہ ٹائون، بھتہ خوروں نے تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا
- بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جانا ضروری:فیصل کامران
- آئی ایم ایف وفد کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے نمائندوں سے ملاقات
- ایشن گیمز ہاکی پاکستان نے چین کو 3.0 سے شکست دے دی
- 27ستمبر کو ٹوڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی ائی جی پنجاب
- لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس انتخابات ،ویژن الائنس کے 12، پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار کامیاب
- مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ ترقیاتی کام ہیں: مرتضیٰ وہاب
- پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سویٹس شاپ اور واٹر پلانٹ بند
- پریمیر ملز میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے دوران ڈیوٹی2مزدورجاں بحق
- پنجاب پبلک سروس کمیشن’ مختلف محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
- ٹریفک پولیس نے ای چالان کی مد میں 9ارب 90کروڑ سے زائد وصولی کرلیئے
- خود کو ایف آئی اے کا سب انسپکٹر ظاہر کرنے والا شخص گرفتار
