Author: Khabrain News

 ممبئی: بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلموں نے اپنی بیکار کہانی کی وجہ سے اُنہیں بہت مایوس کیا ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے بالی ووڈ فلمیں دیکھنا چھوڑ دی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نصیر الدین شاہ نے کہا کہ یہ واقعی مایوس کن ہے کہ ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہندی سنیما 100 سال پرانا ہے لیکن ہمارے فلمساز آج بھی وہی 100 سال پُرانی فلمیں بنا رہے ہیں اور اسی وجہ سے میں نے بالی ووڈ فلمیں دیکھنا چھوڑ دی ہیں کیونکہ مجھے وہ بالکل پسند نہیں ہیں۔نصیرالدین شاہ نے کہا کہ پردیس میں مقیم بھارتی ہی بالی ووڈ…

مزید پڑھیں

کراچی: سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے جب کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کوہلو سے بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل کمپنی نے دریافت کیا ہے۔ ضلع خیرپور میں کنویں سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں سے یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی…

مزید پڑھیں

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی فتح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدان کبھی بات چیت کا دروازہ بند نہیں کرتا۔ نجی چینل کےپروگرام میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جےیو آئی کے درمیان دیوارنہیں پہاڑحائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں۔ جے یو آئی ف انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں…

مزید پڑھیں

میونخ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیل کے لیے آنے والے مہینوں میں اپنے عرب پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا ایک “غیر معمولی موقع” ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے میونخ میں ہونے والی سالانہ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران پینل ڈسکشن میں کہا کہ عرب ممالک کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کے احیاء کے لیے حقیقی کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ فلسطینیوں کی نمائندگی مزید مؤثر ہوسکے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے…

مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس بکتر بند گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل بھی کئی گھنٹوں سے بند ہے جس سے انتخابی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد آج 19 فروری کو پولنگ کی جارہی ہے۔ آزاد امیدوار داور کنڈی کو کامیاب قرار دینے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج مقررکردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مختلف کیسز میں سزائیں سنائی تھیں۔ وزارت قانون و انصاف نے ناصر…

مزید پڑھیں

 ممبئی: بالی ووڈ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے شہرت پانے والے معروف اداکار ورون دھون بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والد بننے والے ہیں۔ ورون دھون نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی۔ مذکورہ تصویر ورون دھون اور نتاشا کے نئے فوٹو شوٹ کی تھی جوکہ اکثر جوڑے اپنے بچے کی پیدائش سے قبل کرواتے ہیں ورون دھون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، اس خوشی کے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: بخار کا پتہ لگانے کے لیے کیلئے متعدد جدید آلات متعارف کرائے گئے ہیں تاہم حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ بالی تیار کی ہے جو جسمانی درجہ حرارت سمیت دیگر افعال انجام دینے میں دوسرے آلات سے بہتر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے تھرمل ایئرنگ متعارف کرائی ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ بالی ہے جو انسان کو درجہ حرارت کی مسلسل نگرانی کرنے کے قابل بناتی ہے۔ 6 شرکا پر مشتمل ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کو ثابت کیا گیا کہ جِلد کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے…

مزید پڑھیں

 ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیا طویل عرصے بعد منظر عام پر آئیں تو بھارتیوں نے اُن کی لُکس پر تنقید کے تیر برسا دیے جس کے بعد اب اُنہوں نے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں عائشہ ٹاکیا کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں میڈیا کے فوٹوگرافرز نے اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، بھارتی صارفین نے اداکارہ کی ویڈیوز پر منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن کی لُکس پر شدید تنقید کی۔ بھارتیوں کی تنقید سے تنگ آکر بالآخر عائشہ ٹاکیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام…

مزید پڑھیں

کراچی: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات میں تقریباً 9 فیصد جبکہ پہلے7 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات 1454.881 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں1334.969 ملین ڈالر تھیں، یوں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال آئی ٹی برآمدات میں8.98 فیصد اضافہ ہوا۔ ادھر ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات150.652 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جوکہ گزشتہ مالی…

مزید پڑھیں