اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس میں درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کے ذریعے درخواست گزار کو اطلاع دینے کی ہدایت کر دی۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کوئی مذاق ہے، درخواست دائر کی خبریں لگوائیں اور پھر پیش نہیں ہو رہے۔ عدالت نے سپریم کورٹ آفس کو درخواست گزار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیس…
Author: Khabrain News
نئی دہلی: بھارتی بورڈ نے پلیئرز کو آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے ملکی کرکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح نہ دیں، ڈومیسٹک ایونٹس میں عدم شرکت پر انھیں شدید مضمرات کا سامنا رہے گا، گذشتہ دنوں شریاس آئر اور ایشان کشن نے رنجی ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں شرکت نہیں کی ہے۔ رواں ہفتے جے شاہ نے پلیئرز کو ارسال کردہ خطوط میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا، ان…
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے چیئرمین الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، اس وقت پارٹی کا کوئی عہدیدار موجود نہیں اور الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نامی…
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بعد اب اُن کی فیملی کے تمام افراد کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جن میں اداکار کے بہنوئی آیوش شرما بھی شامل ہیں۔ 2022 میں سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد مسے ممبئی پولیس سیکیورٹی فراہم کررہی ہے، گزشتہ سال نومبر میں سلمان خان کو مزید دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اب رواں ماہ یعنی فروری 2024 کی شروعات سے ممبئی پولیس نے اداکار کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بھارتی…
الیکشن 2024 میں جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہا تھا وہیں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل اخان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر 19 فروری بروز پیر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔ آج ہونے والے انتخابات کی پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مفتی اسد محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ مولانا اسد محمود سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔…
اوکاڑہ شہر میں 4 سالہ معصوم بچہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، لاش کھیت سے برآمد۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی، جب ایک معصوم 4 سال کا بچہ جنسی درندگی کے بعد قتل کردیا گیا۔ 18 سالہ ملزم 4 سالہ معصوم بچے کو فصلوں میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کا شکار بچہ مقامی رہائشی تھا، جبکہ ملزم کی شناخت نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 18 سال کا ہے۔ معصوم بچے کی لاش فصلوں…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی سے متعلق درخواست پر آج کی سماعت میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو 28 فروری کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم، وزیردفاع، سیکرٹری دفاع، وزیرداخلہ اورسیکرٹری داخلہ اگرکام نہیں کرسکتے توعہدے چھوڑ دیں، ڈریں اس وقت سے جب قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف کوئی اٹھ کھڑا ہو۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے آج نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکے علاوہ نگراں وزیر داخلہ اور…
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق ملک کی موجودہ صورتحال پر قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے لیگی رہنما نے لکھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلائیں اور ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کو لانچ کریں۔ اس ڈائیلاگ میں ریاستی اداروں کو بھی شامل کریں، کوئی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے، ایک دوسرے کی گفتگو کو سنی، ایک دوسرے کو راستہ دیں، اس طرح آپ دراصل پاکستان کو راستہ دیں گے۔ جبکہ ہمسائے ملک سے متعلق سعد رفیق کا…
ملک میں جاری سیاسی تناؤ کے باعث سرکاری افسران کے حق میں مریم نواز بول پڑیں، اپنے بیان میں انہوں نے سرکاری افسران کو دھمکانے والوں کو تنبیہہ کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر صحافی کی خبر پرری پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کو قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیوروکریس کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔ مریم کا مزید کہنا تھا کہ افسران گھبرائیں…
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے نامزد علی گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے میں معاشی بحران کم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ پشاور میں سماعت کے بعد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پارٹی شمولیت کے لئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی بحران کو ختم کرنے سے متعلق ان کی پارٹی بہت جلد اقدامات…
