Author: Khabrain News

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ محبت میں انسان اندھا ہوجاتا ہے، آپ کو سامنے والے شخص میں اچھائیوں کے سوا کچھ نظرنہیں آتا۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں محبت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب مین نازش نے اپنی ادھوری محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ “ ہاں میں نے بھی محبت کی ہے ،مگر میں اپنا دماغ اور آنکھیں کھلی رکھنے کی عادی ہوں اور میں سمجھتی ہون کہ میں اس محبت کے بعد زیادہ پریکٹیکل ہو چکی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کسی سے…

مزید پڑھیں

لاہور: ملتان روڈ پر شادی کی تقریب  میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو  افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان روڈ پر واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب  میں فائرنگ  سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج ٹیپو سمیت  تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا جہاں امیربالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ امیربالاج ٹیپو  کے  گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور موقع ہی پر مارا گیا۔ فائرنگ کے بعد امیربالاج…

مزید پڑھیں

لاہور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا، سنی اتحاد کونسل سے اتحاد وفاق اور پنجاب کی سطح پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جلد ازجلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کل سے شمولیتی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔ قبل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے، اجلاس سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کو انتخابی نتائج سے دھچکا لگا ہے اور کافی زیادہ لگا ہے۔یہ مینڈیٹ انہوں نے سوچا تھا نہ ہی ان کو امید تھی۔نوازشریف شاید اس بات کا ادراک ہی نہیں کرسکے کہ یہ والا الیکشن نہ کسی کارکردگی پر لڑاجارہا تھا اور نہ ہی کسی اور بیانیے یا منشور کی اہمیت تھی ۔ یہ الیکشن مبینہ طوپر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تھا اور اسٹیبلشمنٹ کے جس طرف بھی ہونے کا تاثر تھا اس کے خلاف ووٹ ڈلنا یقینی تھا۔ ایک سوال یہاں آجاتا ہے کہ پھر پیپلزپارٹی اورسندھ میں ایسا کیوں نہیں ہوا۔اس کا جواب سادہ الفاظ میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے جن اشخاص پر الزام لگائے ہیں ان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بنانے کی ہماری شروع سے ہی سوچ رہی ہے، ہم اب گورنمنٹ بنائیں گے، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کیلئے انکوائری کمیشن بیٹھنا چاہئے اور فارم47 جاری کرنا چاہئے۔ عمر ایوب نے کہا کہ اگر کہیں کہ کمشنر اس عمل میں ملوث نہیں ہو سکتا تو یہ بچگانہ بات ہے، کمشنر ہیڈ ہوتا ہے اور باقی عملہ اس کے نیچے…

مزید پڑھیں

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے اپوزیشن میں بیٹھنے کو بھی تیار ہیں۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے مل کر وفاق میں حکومت بنانے پر غور جاری ہے، کل شام کو وفاق کی حکومت کے لئے پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب میں مسلم لیگ سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین ماضی کے بیانات سے انحراف کر رہے ہیں، اقتدار کے لئے جو فیصلے کئے جا رہے…

مزید پڑھیں

 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اسی کو ملنی چاہیے جسے عوام نے مینڈیٹ دیا۔ سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پہلے الیکشن پھر حکومت بنتی ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں پہلے حکومت بنتی ہے پھر الیکشن ہوتے ہیں، الیکشن کے بعد ملک میں پرامن ماحول ہوتا ہے لیکن یہ واحد ملک ہے جہاں الیکشن کے بعد انتشار و فساد میں اضافہ ہوتا ہے۔ 1971ء میں مینڈیٹ تسلیم نہ ہونے سے ملک ٹوٹا، 77 میں مارشل لاء آیا۔ سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں…

مزید پڑھیں

  کراچی: پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی، صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی دو تین وزیر پیپلزپارٹی سے لیے جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ اسپیکر نامزد کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، اوپننگ جوڑی نے ابتدائی ہی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کا آغاز فراہم کیا، سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ریلی روسو 14، شیرفین رتھرڈورڈ 20، محمد وسیم…

مزید پڑھیں