Author: Khabrain News

پشاور: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے پشاور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا، خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا ہے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے اور حقوق ضرور لیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست سے بالا ترہوکر صوبے کے حق کی بات کریں گے، صرف عوام اور صوبے…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں، بہتر ہے معافی مانگ لیں ورنہ وقت آنے پر آرٹیکل 6 لگے گا، چیف الیکشن کمشنر ممبران اور آر اوز،نگراں حکومت اور دلدل میں دھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے،اتنا پھنستے جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ایک پیغام دینے آیا ہوں، یہ لوگ دلدل میں پھنس چکے ہیں جتنا زور…

مزید پڑھیں

مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔ بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ درخشاں میں کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ اور سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ چار جماعتی اتحاد نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آج شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ایک کمشنر کو الیکشن کے 8 دن بعد بیداری نصیب ہوئی، وہ نہ آر او ہیں، نہ ڈی آراو اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کرسکے، آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں حکومت بنانے جارہے ہیں، ہمارا دشمن مکار اور فریبی ہے، اسے ایک دن شکست ضرور ہوگی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا کہ جہاں سے تحریک انصاف جیتی وہاں دھاندلی نہیں ہوئی، خواجہ سعد رفیق نے سب سے پہلے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی۔ عطاء تارڑ نے کہا…

مزید پڑھیں

بھارت نے تھائی لینڈ کو ہراکر بیڈمنٹن میں ایشین ٹیم چیمپین کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں شامل پی وی سندھو، گایتری گوپی چند ٹریزا جولی اور انمول کھرب نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر بھارت کو ٹیم کی سطح پر کامیابی دلائی۔ دوسال قبل ٹامس کپ میں شاندار فتح کے بعد یہ بھارت کی بیڈمنٹن میں دوسری بڑی کامیابی ہے۔ بھارت کی اشمیتا چالیہا نے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپین نوزومی اوکوہارا کو ہرایا تھا تاہم فائنل میں وہ سپنندا کیٹیتھاگ سے ہار گئیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا بیک گراؤنڈ بھی سامنے آچکا ہے، کمشنر صاحبان کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر ان کا ضمیر اتنا بے چین تھا تو 9 دن پہلے بات کرتے، کمشنر کا بیان مشکوک بن گیا جو منصوبے کے تحت دیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 8 فروری کے بعد حالات ان فولڈ ہورہے ہیں، کل جو واقعہ ہوا اس کی شام تک حقیقت سامنے آچکی تھی، الیکشن کمیشن نے اس بیان کو ٹیک اپ کرلیا…

مزید پڑھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات نو مئی پارٹ ٹو ہیں، لیاقت علی چٹھہ کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے بغیر کسی ثبوت سیاست پر حملہ کیا، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، مجھے خوف ہے کہ ایک اور 9 مئی کا واقعہ ہو رہا ہے، ہم نے 9 مئی سے بھی سبق نہیں سیکھا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے بانی پی ٹی آئی عمران…

مزید پڑھیں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل طلب کر لیا۔ سینٹ کا اجلاس کل ہوگا، صدر مملک نے سینیٹ کا الوداعی اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا۔ صدرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔ آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔

مزید پڑھیں

ایران ویسے تو دنیا بھر میں عالمی پابندیوں کے باعث بھی جانا جاتا ہے، تاہم ایک خبر ایسی آئی ہے، جس میں ایک ایرانی نے خاندان کے 12 افراد کو قتل کر دیا ہے ایران کے شہر کرمان میں واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو کلاشنکوف کی گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ حیرت انگیز طور پر حملہ آور نے اپنے والد کو بھی قتل کر دیا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قتل کرنے والا نامعلوم شخص مقامی شخص تھا، جس نے اپنے ہی والد سمیت خاندان کے 12 افراد کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی 19 فروری کو طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں عدالت کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وفاقی حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی، عدالت کے پاس وزیراعظم، وزراء اور سیکرٹریز کو طلب کر کے وضاحت طلب کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کی…

مزید پڑھیں