Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی، ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کوبھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں
    • پی آئی اے کا مالدیپ کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹس شروع کرنے کا منصوبہ
    • اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ
    • شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خبردار کر دیا
    • میر رضا کیس’ تفتیشی ٹیم نے سپر میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دینے کی تصدیق کردی
    • اٹلی کے سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کردی گئی
    • پشاور ‘ دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی
    • حکومت لوگوں کو اپنے گھر تعمیر کرنے اور رہائشی سہولیات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: احد چیمہ
    • پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے: مصطفی کمال
    • کاروباری افراد کو ان کی مصنوعات کی آن لائن تشہیر کی مفت سہولت فراہم
    • شانگلہ آسمائی بجلی گرنے اور موسلادھار بارشوںنے تباہی مچا دی 2 بچے بہ گئے خاتون زخمی
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی ‘قطعی عقائد میں سے ہے:مقررین
    • لاہور ٹیکس بار کے وفد کی ممبر آپریشنز ایف بی آر ، چیف آئی آر فارمیشن ، ڈائریکٹر پرال سے ملاقات
    • ایم پی او کی دفعات 3 اور 16 کو کالعدم قرار دینے کیلئے کیس مقرر کرنیکی ہدایت
    • پاسبان ریمی ٹینس ریوارڈسکیم کا افتتاح’ سالانہ 16ارب کے انعام دینے کا اعلان
    • غزہ : اسرائیلی فوج کا بارود سے بھرا ڈرون اپنے ہی اہلکاروں پر گر کر پھٹ گیا، 2ہلاک
    • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
    • میری پہچان ٹیم نے ایک ہی روز میں 26 ذہنی کمزور افراد کی شناخت مکمل کرلی
    • پریس کلب کے باہر سے خاتون کی چوری شدہ گاڑی سیف سٹی نے ٹریس کرلی
    • خاتون پر سابق شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کر کے دونوں پیر کاٹ دئیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کمشنر راولپنڈی کے الزامات 9 مئی پارٹ ٹو ہیں، نگراں حکومت کارروائی کرے، ن لیگ کا مطالبہ

    By Khabrain Newsفروری 18, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات نو مئی پارٹ ٹو ہیں، لیاقت علی چٹھہ کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے بغیر کسی ثبوت سیاست پر حملہ کیا، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، مجھے خوف ہے کہ ایک اور 9 مئی کا واقعہ ہو رہا ہے، ہم نے 9 مئی سے بھی سبق نہیں سیکھا ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی انتشار کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہر سے ملک کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مہم چلائی جارہی ہے، ان لوگوں نے نو مئی سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا، ان کی سازش اور ملک دشمن مہم رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ کل سے ملک میں ایک ہیجان سی صورتحال بنائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، یہ حکومت میں ہوں تب بھی انتخابات کے نتائج کو نہیں مانتے۔

    ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 2014 کے دھرنے کے پیچھے بھی انتخابی دھاندلی کو جواز بنایا گیا، کہا گیا الیکشن ٹربیونل کی کوئی ضرورت نہیں بس 4 حلقے کھول دیں، پھر 35 پنکچر پر بھی صدرعارف علوی کی جانب سے معافی مانگی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پراسس سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، کمشنرراولپنڈی آر او ہیں نہ ہی ڈی آر او نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ کل کی صورتحال کے بعد خوفناک مہم شروع کی گئی، یہ لوگ اپنی انتشاری مہم سے بعض نہیں آرہے، ان لوگوں نے 9 مئی کو بھی افواج پاکستان کے خلاف مہم چلائی، 9 مئی کے دن ایئربیس پر حملے ہوئے، ایمبولینسز تک جلائی گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت کیا دیکھ رہی ہے کس چیز کا انتظار ہے، ایک شخص کے کردار سے متعلق آپ کو پہلے سے پتہ ہے، نگران حکومت سے مطالبہ ہے ان لوگوں کی سرکوبی کریں۔

    مزید پڑھیں
    کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا، کمشنر راولپنڈی کا تہلکہ خیز بیان، لیاقت چٹھہ زیر حراست

    راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی پریس کانفرنس، چٹھہ کے الزامات مسترد

    ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈرگ مافیا کے طریقہ کار کو اپناتے ہیں، بلاجواز چیف جسٹس پاکستان پر الزام لگایا گیا، اگر کمشنر راولپنڈی کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو پیش کرتے۔ یہ سب 9 مئی پارٹ ٹو ہے، ملک کو آگ لگانے کا منصوبہ ہے۔

    انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کی سرکوبی کی جائے، یہ سیاسی نہیں ہیں بلوائی ہیں جو ریاست پر حملہ آور ہوں گے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جاگ جائیں 9 مئی کا دوبارہ واقعہ ہونے جا رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.