لاہور (خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگامنڈی لاہور کے زیراہتمام مانگا منڈی اور گردونواح کی مختلف مساجد میں خطباتِ جمعہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں مبلغینِ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا مفتی محمد حمزہ ذکی، مولانا محمد سمیع اللہ اور بھائی محمد حامد بلوچ رابطہ کمیٹی مانگامنڈی مولانا ابوبکر صدیق علوی’ مولانا محمد ارشد’ مولانا عابد ارشاد’ مولانا احسان اللہ’ مولانا پیر محمد اقبال’ مولانا عبدالواجد ہزاروی سمیت دیگر مقررین نے عقیدہ ختم ِ نبوت کی اہمیت و عظمت پر تفصیلی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی اور قطعی عقائد میں سے ہے۔ اس عظیم عقیدے کی صحیح تفہیم، اس کی اہمیت کو عام کرنا اور نئی نسل کو اس کے تقاضوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی طرح آئین و قانون کے منافی اور اسلام مخالف سرگرمیوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے عوام کو آگاہ کرنا بھی ہماری دینی و ملی ذمہ داری ہے۔ قادیانی اور ان کے سرپرست اپنی آخرت کی فکر کریں، قادیانیوں سے دوستی رکھنا یہ اسلام سے غداری کے مترادف ہے۔ مانگا منڈی میں3 اکتوبر کو منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس اسی سلسلہ دعوت و آگاہی کی ایک اہم کڑی ہے’ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں کانفرنس اتحاد امت کا عملی مظاہرہ ہوگی تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ شرکت وخطاب کرینگے جس کی تیاریوں کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مانگامنڈی کی شب و روز مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔ اس موقع پر شمعِ ختم ِ نبوت کے پروانوں، عاشقانِ رسولۖ، علما، طلبہ، نوجوانان اور اہلِ مانگا منڈی و قرب و جوار سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ حسبِ سابق اس عظیم الشان کانفرنس کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اپنے احباب و متعلقین کو شرکت کی دعوت دیں اور عقیدہ ختم ِ نبوت کے تحفظ کے اس عظیم مشن میں اپنا حصہ شامل کریں۔3 اکتوبر کو مانگا منڈی کرکٹ گرائونڈ میں جمع ہوکر عقیدہ ختم نبوت سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔
بریکنگ نیوز
- میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
- قابض حکام کے خلاف اواز بلند کرنے پر سزا معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو مودی سرکار سے جان کا خطرہ
- دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا قیمت میں 4700 روپے اضافہ5
- لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنیکا فیصلہ
- راولپنڈی، ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کوبھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں
- پی آئی اے کا مالدیپ کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹس شروع کرنے کا منصوبہ
- اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ
- شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خبردار کر دیا
- میر رضا کیس’ تفتیشی ٹیم نے سپر میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دینے کی تصدیق کردی
