Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز
    • ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
    • ایشین گیمز اسکواش: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے بعد مصافحہ کیا
    • پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری
    • ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان
    • سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
    • ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
    • سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
    • میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
    • غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
    • بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
    • آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
    • آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
    • پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
    • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
    • راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
    • میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
    • مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
    • سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
    • آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان (وقائع نگار) بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی آف لوڈنگ میں گزشتہ سال غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے دوران 73 ہزار 358 مسافروں کو بیرون ملک روانگی سے قبل آف لوڈ کیا گیا، جن میں تقریباً 45 ہزار مسافروں کو تکنیکی وجوہات جبکہ 28 ہزار سے زائد مسافروں کو دیگر وجوہات کی بنیاد پر سفر سے روکا گیا۔ گزشتہ 3 برس کے دوران مجموعی طور  پر ایک لاکھ 47 ہزار 842 مسافر بیرون ملک روانگی سے قبل آف لوڈ کیے گئے۔ سال 2023 میں 35 ہزار 270، سال 2024 میں 39 ہزار 214 جبکہ 2025 میں آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی تعداد بڑھ کر 73 ہزار 358 رہی ہے جبکہ رواں سال 2026 کے پہلے 7 ماہ میں تقریباً 65 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں کی تعداد اور گزشتہ 2 سالوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہی ہے۔ دستاویزات میں جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے مسافروں کی امیگریشن میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ مجموعی طور پر 23 ایف آئی اے افسران و اہلکار جعلی دستاویزات پر مسافروں کی امیگریشن میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 17 کا تعلق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے تھا، جبکہ 3 اہلکار ملتان ایئرپورٹ، 2 پشاور ایئرپورٹ اور ایک اہلکار لاہور ایئرپورٹ سے وابستہ تھا۔ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا عمل محض اچانک یا غیر متوقع کارروائی نہیں بلکہ اس کے لیے ایک باقاعدہ اور منظم نظام موجود ہے۔ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں قائم رسک اینالیسز یونٹ مسافروں کے سفری ریکارڈ اور مختلف سفری رجحانات کا مسلسل جائزہ لیتا ہے۔حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور انسانی ٹریفکنگ سے متعلق معلومات، مشتبہ سفری سرگرمیوں اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جاتا ہے، جس کے بعد متعلقہ مسافر کے حوالے سے مزید جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیلز سے حاصل ہونے والی معلومات کی مکمل جانچ اور تصدیق کے بعد ضروری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ آف لوڈنگ کے عمل کا مقصد ایسے مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روکنا بھی ہے جن کے سفری معاملات، دستاویزات یا دیگر متعلقہ معلومات میں قواعد و ضوابط کے مطابق مسائل موجود ہوں، جبکہ جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے بھی امیگریشن نظام میں نگرانی کا عمل جاری رکھا جاتا ہے۔ جبکہ مسافروں کے دستاویزات کے لئے ایف آئی اے سرکلز آفس میں دفاتر بھی قائم کئے گئے تاکہ وہ پہلے جا کر اپنے ڈاکومنٹ تصدیق کروا سکے ان کو ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔
    آف لوڈ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      قابض حکام کے خلاف اواز بلند کرنے پر سزا معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو مودی سرکار سے جان کا خطرہ

      پاسبان ریمی ٹینس ریوارڈسکیم کا افتتاح’ سالانہ 16ارب کے انعام دینے کا اعلان

      شہرکا امن اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری، فیصل کامران

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.