لاہور ( این این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ
سہیل آفریدی اپنے عہدے اور آفس کی بے توقیر ی اور تضحیک کروا رہے ہیں۔اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کہ پولیس کے سر پھاڑنے، آنکھیں پھوڑنے والے غنڈے پھر سے حملہ آور ہیں، مار دو، جلا دو، آگ لگا دو والے غنڈے پھر ریاست پر حملہ آور ہونے کے لیے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی مہذب ملک میں کوئی بھی ریاست پر جتھے لے کر حملہ آور نہیں ہو سکتا، فارن فنڈڈ فتنہ ایک دفعہ پھر پاکستان کے خلاف حملہ آور ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ”اوئے آئی جی”،”اوئے ایس ایس پی”،”’اوئے وزیراعظم”میں تمہیں گھسیٹوں گا والا جتھہ پھر سے حملہ آور ہے، پولیس کے سر پھاڑنے، پولیس کی آنکھیں پھوڑنے والے غنڈے پھر سے حملہ آور ہیں، ان سیاسی دہشت گردوں کا فسادی انداز نہ بدلا ہے اور نہ بدلے گا،27ستمبر کو 2014 کا ریپیٹ دھرنا اور 9مئی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو فارن فنڈڈ فتنہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ بیرونی فنڈنگ کے تحت پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کرنے والوں کی سہولت کار ہے۔سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھ کر پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست کے خلاف دہشت گردی کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز
- ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
- ایشین گیمز اسکواش: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے بعد مصافحہ کیا
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری
- ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان
- سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
- ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
- سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
- میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
