شیخوپورہ (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا مقصد اگر عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کروانا یا ملاقاتوں کی بحالی کے لیے دبائو ڈالنا ہے تو حکومت کو لانگ مارچ کے نتیجے کا انتظار کرنے کے بجائے آئینی اور بنیادی حقوق سے متعلق یہ مطالبات پہلے ہی پورے کر دینے چاہئیں۔ تاہم اگر لانگ مارچ کے ذریعے اداروں اور عدالتوں پر دبائو ڈال کر دوبارہ گڈ ٹو سی یو کہلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اب نہ جنرل فیض حمید نظر آتے ہیں اور نہ جنرل باجوہ جبکہ 9 اور 10 مئی جیسی کسی سہولت کاری کی توقع بھی نہیں رکھنی چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر احتجاج کا مقصد کسی فرد کے بنیادی حقوق اور صحت سے متعلق سہولیات کا حصول ہے تو حکومت کو معاملے کو سیاسی کشمکش بنانے کے بجائے قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب کسی وفاقی وزیر کی طرف سے احتجاجی مارچ، جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کی بات کرنا درست نہیں، ایسی قانون سازی آئین سے کھلواڑ کے مترادف ہوگی اور ملک کے مفاد میں بھی نہیں سابق وفاقی وزیر نے خیبر پختونخواہ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے دبائو میں لا رہے ہیں تو یہ ان کے اپنے لیڈر کے ان دعوئوں کی نفی ہے جن میں پولیس کو غیر سیاسی اور مثالی پولیس بنانے کی بات کی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں اس وقت بھی ایسا کچھ نہیں تھا جب اس حوالے سے دعوے اور بھاشن دیئے جاتے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز
- ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
- ایشین گیمز اسکواش: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے بعد مصافحہ کیا
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری
- ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان
- سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
- ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
- سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
- میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
