کراچی(بزنس رپورٹر)بینک دولتِ پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے پاسبان ریمی ٹینس ریوارڈسکیم کا افتتاح کردیا۔مارکیٹ کی بنیاد پر نعامات دینے کی یہ سکیم بینکاری صنعت کے نمائندہ پلیٹ فارم پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے)کے زیرِ اہتمام شروع کی گئی ہے ۔سکیم کے تحت اپنی ترسیلات بینکاری ذرائع سے پاکستان بھیجنے والے صارفین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہر سال مجموعی طور پر 16ارب روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ سکیم کے تمام اخراجات بینکاری صنعت برداشت کرے گی اور قومی خزانے پر اس کا کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ اسٹیٹ بینک کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی اس اسکیم کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اس بات کی مزید ترغیب دینا ہے کہ وہ ترسیلات کی رقم اپنے پیاروں کو پاکستان میں بھجواتے وقت بینکاری کے باضابطہ ذرائع استعمال کریں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت پچھلے چند ماہ سے پی بی اے کے ساتھ مل کر اس اسکیم کی تیاری پر کام کر رہے تھے۔یہ اسکیم خود انحصاری کے تحت مارکیٹ کی بنیاد پر کام کرے گی تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی ترسیلات بینکاری کے باضابطہ ذرائع سے وطن بھجوانے میں آسانی فراہم کی جائے،انہیں ترغیب دی جائے اور اس طرح ترسیلات حاصل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی ترسیلات پاکستان کے طول و عرض میں مقیم لاکھوں خاندانوں کے لیے آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ ان ہی ترسیلات سے ان کے گھریلو اخراجات پورے ہوتے ہیں، تعلیم اور صحت کی سہولت حاصل ہوتی ہے، اور سرمایہ کاری اور اقتصادی مواقع کے لیے وسائل مہیا ہوتے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے ملک کے بیرونی کھاتے میں آنے والے استحکام کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 22 میں ناپائیدار سطح تک پہنچ گیا تھا اور اس کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو گئے تھے، اس خسارے کو اب قابلِ انتظام سطح تک لایا گیا ، جس سے زرمبادلہ ذخائر کو مسلسل بڑھانے میں مدد ملی ہے۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر جو فروری 2023 میں گر کر 3.0 ارب ڈالر رہ گئے تھے، اب 21.4 ارب ڈالر ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کی مسلسل مضبوطی کا سبب ماضی کے برعکس بیرونی قرض اکٹھا کرنے کے بجائے مارکیٹ سے زرمبادلہ کی خریداری ہے۔ گورنر نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا اور کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی غیر معمولی کارکردگی کو اجاگر کیا جو مالی سال 26 میں 41.6 ارب ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، جبکہ مالی سال 19 میں یہ 21.7 ارب ڈالر تھیں، اس مدت میں یہ تقریبا دگنے اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔گورنر جمیل احمد نے زور دیا کہ یہ اعدادوشمار اہم اظہاریوں میں صرف بہتری کو ظاہر نہیں کرتے، بلکہ یہ نہایت مشکلوں سے حاصل کیے گئے استحکام اور استقامت کے بھی عکاس ہیں، جس سے تیزی اور مندی کے چکروں کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور یہ پاکستانی معیشت کو نمو کی پائیدار راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک نے یہ تبدیلی لانے کے لیے متعدد پالیسی اور اصلاحاتی اقدامات کیے ہیں۔ برآمدات کے فروغ کے لیے حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں ٹیکس ترغیبات دی ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک نے اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے برہدف طویل مدتی فنانسنگ اور کارکردگی پر مبنی ری بیٹ اسکیمیں بنائیں۔
سکیم
بریکنگ نیوز
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
- قابض حکام کے خلاف اواز بلند کرنے پر سزا معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو مودی سرکار سے جان کا خطرہ
- دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا قیمت میں 4700 روپے اضافہ5
- لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنیکا فیصلہ
- راولپنڈی، ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کوبھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں
- پی آئی اے کا مالدیپ کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹس شروع کرنے کا منصوبہ
- اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ
- شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خبردار کر دیا
- میر رضا کیس’ تفتیشی ٹیم نے سپر میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دینے کی تصدیق کردی
- اٹلی کے سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کردی گئی
