کراچی (این این آئی) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دردکش ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کا خود سے، بار بار یا طویل عرصے تک استعمال گردوں کونقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال جراثیم میں ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محققین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ خصوصاً عام وائرل بیماریوں میں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہ کی جائے۔ بچ جانے والی اینٹی بائیوٹک دوبارہ استعمال کرنے یا ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کسی دوسرے شخص کو استعمال کرنے کا مشورہ دینے سے بھی گریز کیا جائے۔ محققین نے ڈاکٹروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ درد کش ادویات کم سے کم مؤثر مقدار میں اور ضرورت کے مطابق مختصر ترین مدت کیلئے تجویز کی جائیں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جاسکے۔ ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹکس صرف طبی ضرورت کے تحت استعمال کی جانی چاہئیں جبکہ گردوں کے مریضوں، کم پانی پینے والے افراد اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کیلئے ادویات کے استعمال میں خصوصی احتیاط ضروری ہے۔
بریکنگ نیوز
- سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
- ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
- سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
- میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
- قابض حکام کے خلاف اواز بلند کرنے پر سزا معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو مودی سرکار سے جان کا خطرہ
- دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا قیمت میں 4700 روپے اضافہ5
- لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنیکا فیصلہ
- راولپنڈی، ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کوبھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں
- پی آئی اے کا مالدیپ کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹس شروع کرنے کا منصوبہ
