کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، موجودہ انتظامی ڈھانچے کے باعث اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا مسئلہ برقرار ہے۔ ایک بیان میں مصطفی کمال نے کہا کہ وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو رقوم فراہم کرتا ہے، موجودہ بجٹ میں 8 ہزار 884 ارب روپے صوبوں کو منتقل کیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور حکمرانی کے مسائل حل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی بڑی تعداد صوبوں کو منتقل ہوئی اور عملی طور پر ملک چار حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے، صوبوں کو مالی وسائل مل رہے ہیں اس لیے ہم خاموش ہیں، تاہم آبادی میں اضافے اور انتظامی ضروریات کے باعث موجودہ نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ بڑے صوبوں میں انتظامی امور اور وسائل کی تقسیم کے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس لیے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام پر سنجیدہ بحث ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق چھوٹے انتظامی یونٹس قائم ہونے سے اختیارات عوام کی دہلیز تک پہنچانے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ صرف کسی ایک علاقے یا جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک کے انتظامی اور معاشی مستقبل سے متعلق اہم معاملہ ہے، جس پر سیاسی جماعتوں اور تمام متعلقہ حلقوں کو قومی سطح پر غور کرنا چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
- قابض حکام کے خلاف اواز بلند کرنے پر سزا معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو مودی سرکار سے جان کا خطرہ
- دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا قیمت میں 4700 روپے اضافہ5
- لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنیکا فیصلہ
- راولپنڈی، ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کوبھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں
- پی آئی اے کا مالدیپ کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹس شروع کرنے کا منصوبہ
- اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ
- شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خبردار کر دیا
- میر رضا کیس’ تفتیشی ٹیم نے سپر میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دینے کی تصدیق کردی
