اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایت پر کہ پارٹی چیئرمین ضمیر کے قیدی ہیں پر سرد مہری دکھاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ سائفر سمیت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں۔ تحریک انصاف کی طرف سے 24نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر موقف دیتے ہوئے الیکشن کمشن کا تحریک انصاف کی اس شکایت پر کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر اس کا دائرہ عمل تنگ اور اسے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے کہنا ہے کہ اس میں اس کا کوئی کردار نہیں، تحریک انصاف نے جب اپنے گمشدہ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، روسی تیل کی فی بیرل قیمت60ڈالر سے بھی نیچے آگئی، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے…
کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان کو کپڑوں اور سازوسامان کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام کی نمائش پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی…
اسلام آباد: موجودہ نگران وزیراعظم اور دو سابق وزرائے اعظم کے آئندہ 3 روز میں اسلام آباد کی عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ اسلام آباد کی عدالتوں میں آئندہ چار روز میں اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔ نگران وزیراعظم کو بلوچ طلبہ گمشدگی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔ نواز شریف ہائیکورٹ میں زیر التوا دو اپیلوں پر 27 نومبر کی سماعت کے دوران پیش ہوں گے۔ سائفر کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 28 نومبر کو عدالت پیشی کا حکم دے رکھا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی…
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی جانب سے سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر کیا گیا ہے، جن کا عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض عائد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کا کہنا ہے کہ جب شہباز شریف وزیراعظم نہیں تو قائد ایوان اسحاق ڈار کے بجائے کسی اور سینیٹر کو ہونا چاہیے۔
دنیا بھر کے تمام جانوروں میں سب سے تیز رفتار جانور کی بات کی جائے تو آپ کے ذہن میں یقیناً چیتے کا نام آتا ہوگا جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ زمین پر سب سے تیز زمینی جانور کی بات کرتے ہیں تو ہاں، یہ کہا جاسکتا ہے کہ چیتا تیز دوڑنے والے جانوروں میں سے ایک تو ہے مگر اور بھی بہت سے جانور ہیں جو اس کی جتنی رفتار کے قریب قریب پہنچ سکتے ہیں۔ لیکن دنیا میں ایک ہی جانور ہے جو رفتار کے لحاظ سے تمام جانداروں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے اور وہ ’پیری گرائن…
گاؤں مٹھو نھڑی میں مکان پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق اور 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ رات مٹھی میں تھر کے مختلف علاقوں پر آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات پیش آئے، جس میں باپ بیٹا جاں بحق اور بچی زخمی ہوگئی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے باپ بیٹا گاؤں مٹھو نھڑی کے رہائشی تھے، جب کہ اس گاؤں کے سمیت دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں رات گئے 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور نوجوان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس ہے تاہم گجرات ٹائٹنز کو 2 بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچانے والے ہاردک پانڈیا کو فرنچائز کی کپتانی دینے کی باز گشت سنائی دینے لگی ہے۔ گزشتہ دنوں ہاردک پانڈیا کی ممبئی کی ٹیم میں واپسی کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے…
کراچی: سی ٹی ڈی کراچی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن سے دو پستولیں، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں میں سید رضا احمد جعفری اور سید خرم علی کاظمی شامل ہیں۔ دہشتگرد سید رضا احمد جعفری پولیس کا سابق ملازم ہے، جسے 1994 میں پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا۔ دہشتگردوں کو بیرونِ ملک سے دہشتگردی کے لئے کثیر رقم بھی ملتی تھی اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ کلنگ نامی اسپیشل اسکواڈ گروپ سے ہے۔ یہ لوگ…
نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ ہوگئے، وہ غیرقانونی نقل مقانی کی روک تھام پرعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی برسلز روانہ ہوگئے ہیں، وہ غیر قانونی نقل مقانی کی روک تھام پرعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ غیر قانونی نقل مکانی میں ہر سال ہزاروں انسان ہلاک ہوتے ہیں اور اٹلی، یونان اور دیگر یورپی ساحلوں پر غیر قانونی تارکین وطن ڈوب جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ جلیل عباس کو اسپیکر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے، اور عالمی وزارتی کانفرنس کا انعقاد یورپین کمیشن نے…