Author: Khabrain News

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر کسی بھی ملک میں اتحادی حکومت بنتی ہے تو وہ اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ یہ ایسا معاملہ نہیں جس پرہم بات کریں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کو جزوی یا مکمل طور پر بند کرنے اور آزادی اظہار کو محدود کرنے پر…

مزید پڑھیں

ملتان: پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز، دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد…

مزید پڑھیں

سعودی عرب کے یوم تاسیس کی مناسبت سے مشہور عالمی فٹبالرز بھی سعودی رنگ میں رنگ گئے، سعودی عرب کے اس خاص دن کے موقع پر ورلڈ کلاس فٹبالرز بھی سعودی ترانہ گنگنانے لگے۔ سعودی عرب میں 22 فروری کو یوم تاسیس کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اس خاص دن کو منانے کے لیے جہاں تعلیمی اداروں سمیت سرکاری اور نجی اداروں میں جوش ولولہ پایا جا رہا ہے وہیں فٹبال کلبز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ یوم تاسیس پر الہلال اور الاتحاد فٹبال کلبس کی جانب سے بھی اس خاص دن پر…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں 8 فروری کو منعقد ہوئے عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف چلائی گئی مذموم مہم کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا گیا کہ مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ تحقیقات کے حوالے سے کہا گیا کہ جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات…

مزید پڑھیں

 کوئٹہ: پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو اسپیکر اور سینیئر وزیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کو شراکت اقتدار میں اسپیکر اور سینیئر وزیر دیا جائے گا۔ پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کی جس میں ارکان سے وزارت اعلیٰ کے لیے 3مخلتف ناموں پر تجاویز بھی مانگیں۔

مزید پڑھیں

 لاہور: پنجاب کی پہلی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے لیے 16 ماہ کی حکومت میں مشکل فیصلوں کے بعد یہ انتخابات مشکل تھے لیکن عوام نے ہمیں واضح مینڈیٹ دیا ہے۔ جاتی امرا لاہور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین کو خوش آمدید کہتی ہوں اور کامیابی حاصل کرکے اسمبلی میں پہنچنے پر مبارک باد دیتی ہوں، مسلم لیگ(ن) کو صوبائی اسمبلی میں بڑی اکثریت ملی ہے اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد صوبائی اسمبلی میں…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے  فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے اور عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور مرکز میں مضبوط حکومت سازی کا آئینی و جمہوری حق دینے  کا مطالبہ کردیا۔  ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین  تحریک انصان بیرسٹر گوہر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل دستور کی مکمل بالادستی اور جمہوری اقدار و روایات کے ازحد احترام سے جڑا ہے، دستورِمملکت اقتدار و اختیار کی ملکیّت عوام کو سونپتا ہے جو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے یہ اختیار بروئے کار لاتے ہیں، ریاست اور عوام…

مزید پڑھیں

کراچی: عام انتخابات کے بعد حکومت سازی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین مذاکرات ہونے کے بعد اب سندھ میں ایک نیا سیاسی اتحاد جنم لے رہا ہے جس کے تحت جی ڈی اے، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا۔  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاھ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات میں…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے عظمیٰ بخاری کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنڑ کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب ممبران پنجاب اسمبلی شریک ہوئے، اجلاس میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے قیادت کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مریم…

مزید پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوچکا ہے، ایم کیو ایم نے ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں دونوں فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ جس کے بعد ایک اور مشاورتی دور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، ذرائع نے بتایا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان آج اہم مذاکرات میں گورنر سندھ کے عہدے پر اصرار کرے گی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے…

مزید پڑھیں