Author: Khabrain News

 راولپنڈی: بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔ صحافیوں کی بیان کردہ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو واضح طور پر دھاندلی کا انکشاف کر رہی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حلقے جن میں نواز شریف اوران کے  خاندان کو شکست…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کی جانب سے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کو فراڈ قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج آنے پر تحریک فتنہ فساد وہی کام جاری رکھے ہوئے ہے جو وہ 2014 سے کر رہی ہے ۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھایا گیا، پری پول رگنگ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک فتنہ و فساد کے سیاست میں آنے کے بعد سے ان کی جانب سے دہشت گردی جاری ہے ۔ کمشنر راولپنڈی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری، شعیب شاہین، عامر مغل، علی خان اور شیر افضل مروت کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے میں چھ دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سے درج کیا گیا جو کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا اس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں نے پریس کلب…

مزید پڑھیں

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ان کے خلاف تھانہ رمنا اسلام آباد میں ایف آئی آر درج ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں درخواست گزار کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا دیگر ایف آئی آرز میں یہ ضمانت پر ہے؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ…

مزید پڑھیں

وفاق میں حکومت سازی کے مشن پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ کُن راؤنڈ آج ہوگا۔ ممکنہ طور پرصدر مملکت اوراسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے۔ پیپلزپارٹی کو پنجاب کابینہ میں دو یا تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے، ن لیگ ایم کیو ایم، ق لیگ اور آئی پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ الگ مذاکرات کرے گی جبکہ پی ٹی آئی اور مولانا محمد خان شیرانی گروپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ وفاق میں حکومت سازی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا چوتھا دور آج اسلام آباد…

مزید پڑھیں

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ضمانت پشاور ہائیکورٹ نے منظور کر لی، پی ٹی آئی رہنما کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ آج پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور راہداری ضمانت کے کیس میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے یہ تو بہت پرانا معاملہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھا؟ جس پر علی امین گنڈا پور کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان بینچ نے پہلے ہی مقدمات میں ضمانت دی ہے۔…

مزید پڑھیں

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں سے اتحاد کی بات چل رہی ہے شام تک فیصلہ ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے شہرام ترکئی کے ساتھ پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے اتحاد کی صورت میں پرویز خٹک اورمحمود خان کو نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنے کے 2 آپشنز ہیں۔ عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد کے بارے میں آج شام تک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، وکلاء کو دستاویزات تو دور کی بات، ایک صفحہ تک اڈیالہ جیل کے اندر نہیں لے کر جانے دیا جاتا،…

مزید پڑھیں

کلکتہ: بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشد نے محکمہ جنگلات اور سفاری پارک کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے سفاری پارک میں شیر کی جوڑی لائی گئی اور اسے ایک ہی پنجرے میں رکھا گیا۔ نر شیر کا نام اکبر جب کہ مادہ شیر کو سیتا کا نام دیا گیا تھا۔بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور جنونیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند ہندو جماعت کو شیر کے جوڑے کے ناموں پر بھی اعتراض ہے اور جوڑی کے ایک ہی پنجرے میں ساتھ رہنے…

مزید پڑھیں

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2042ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 214300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 183728روپے ہوگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کی کمی سے 2186.21روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں