Author: Khabrain News

مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی حکومت سے دستبرداری کی خبروں کی تصدیق الیکشن ہارنے والے سینیئر پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق کی ایک پوسٹ سے بھی ہوتی ہے۔سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنے سر پر کانٹوں بھراتاج سجانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے سیاست دانوں کو یاد دلایا ہے کہ وفاقی حکومت کی تشکیل پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، نہ کہ صرف ان کی جماعت کی۔ قائد ن لیگ نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے گزشتہ روز سامنے آنے والی پارٹی اجلاس کی…

مزید پڑھیں

بریٹی سلوا: ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی نے لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کے آن لائن لیک ہوجانے کا انکشاف کیا ہے جس کے سبب فیس بک مارکیٹ پلیس صارفین کو فشنگ (دھوکا دہی پر مبنی میسج اورای میل)، حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے شدید خطرات ہیں۔ وسیع پیمانے پر ہونے والے اس ڈیٹا لیک میں دو لاکھ صارفین کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور نجی معلومات شامل ہیں۔یہ ڈیٹا سیٹ سائبر مجرمان کو فروخت کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ دھوکا دہی کی نت نئی وارداتیں کر سکیں۔ ای سیٹ نامی کمپنی کے گلوبل سائبرسیکیورٹی ایڈوائزر…

مزید پڑھیں

ہیڈ کوچ فل سیمنز نے کراچی کنگز کا کلچر بدلنے کی ٹھان لی، ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں جوش وجذبہ نظر آرہا ہے،اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ  انٹرویو میں کراچی کنگز کے کوچ فل سیمنز نے کہا کہ میں پی ایس ایل کے مقابلے دیکھتا رہا،اب فرنچائز کیلیے کام کرنے کیلیے پْرجوش ہوں،اس سے قبل بطور کھلاڑی کراچی آیا تھا، اب کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کا موقع مل رہا ہے. فل سیمنز نے کہا کہ کراچی کنگز کے اسکواڈ میں نیا ٹیلنٹ شامل ہوا، کھلاڑیوں میں جوش…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کراچی الیکٹرک کے مختلف امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو تمام سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے، حکومت نے اس بنیادی اصول پر عمل پیرا ہو کر مثبت نتائج حاصل کیے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ کراچی الیکٹرک کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ بعد ازاں…

مزید پڑھیں

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی پہلی بھارتی پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ بھارت سمیت دیگر کئی ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔ عمران عباس کی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ 16 فروری کو بھارت اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی، مداحوں کی جانب سے فلم کی کہانی کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ اس فلم کے ذریعے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی بھارتی میوزک انڈسٹری میں دوبارہ واپسی کی ہے، فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ میں عاطف اسلم کا پنجابی گانا شامل ہے جس کے بعد پاکستان…

مزید پڑھیں

نیویارک: امریکی کرکٹ لیگ میں حارث رؤف سمیت 23 غیرملکی پلیئرز برقرار رہیں گے۔ جولائی میں شیڈول میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے لیے فرنچائزز نے راشد خان، ٹرینٹ بولٹ، ہینریچ کلیسن اور حارث رؤف کو بطور غیرملکی پلیئرز برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ ابتدائی سیزن میں بھی شرکت کرنے والے کھلاڑی لگاتار دوسرے برس بھی اس کا حصہ بنیں گے، ایم آئی نیویارک نے نکولس پوران پر اعتماد برقرار رکھا، ان کے ہمراہ ٹم ڈیوڈ، ڈیوالڈ بریوز، کاگیسو ربادا، ٹرینٹ بولٹ اور راشد کو بھی لیا، ہینریچ کلیسن سیاٹل اورکاس میں کپتان وین پارنیل کے ہمراہ موجود رہیں…

مزید پڑھیں

نیویارک: قرض دہندگان کو دھوکہ دینے کے جرم امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قرض لینے کے لیے بینکرز کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی مجموعی مالی حیثیت غلط بتانے کے جرم میں 35 کروڑ 49 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیویارک کے ایک جج کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 3 برس تک نیویارکی کسی بھی کارپوریشن میں افسر یا ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔…

مزید پڑھیں

کالا شاہ کاکو: جی ٹی روڈ پر کار، ٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کالا شاہ کاکو میں جی ٹی روڈ پر کار، ٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ظہیر اس کی اہلیہ ارم، بیٹے ایان اور عبدالوہاب شامل ریسکیو جب کہ دیگر جاں بحق ہونیوالوں میں شہباز…

مزید پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہورہا ہے، کرکٹرز اور شائقین دونوں کا ہی جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے، گذشتہ ایڈیشنز کی طرح اس بار بھی ایونٹ میں انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ معرکوں کی توقع کی جارہی ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ پی ایس ایل کا معیار بہتر سے بہتر ہوتا جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کئی ٹی 20 لیگز کھیلی جارہی ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ سخت مسابقت کی فضا کی وجہ سے الگ ہی پہچان رکھتی…

مزید پڑھیں

ملک میں حکومت سازی کیلئے سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، کہیں رسمی بیٹھک لگ رہی ہے تو کہیں غیر رسمی ملاقاتیں چل رہی ہیں۔ ملک میں حکومت سازی کیلئے کون کس کے ساتھ ہے ؟ موجودہ حالات و واقعات دیکھ کر یہ اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا۔ سیاسی منظر نامے پر ایک اور اہم ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے ملک عامر ڈوگر اور پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رمیان ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے راجہ پرویز اشرف کے…

مزید پڑھیں