اسلام آباد /نیویارک:مودی سرکار کے عالمی سطح پر دوبارہ دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت منظر عام پر آ گئے،نیویارک اٹارنی جنرل نے امریکہ میں گرفتار بھارتی را ایجنٹوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کر دی۔ نیویارک اٹارنی جنرل کے مطابق بھارتی را ایجنٹوں نے مودی سرکار کی ایما پر گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا پلان بنایا، امریکی خفیہ اداروں کے مودی سرکار کیخلاف اسٹنگ آپریشن کے مطابق مودی سرکار نے رواں سال مئی میں گروپتونت سنگھ پنوں کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔نیو یارک میں تعینات بھارتی را ایجنٹس نے…
Author: Khabrain News
واشنگن :امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کر گئے۔ وہ نوبیل انعام یافتہ سفارتکار تھے اور ان کی عمر 100 برس تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی فرم ڈاکٹر کسنجر ایسوسی ایٹس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایک معزز امریکی اسکالر اور تجربہ کار شخصیت ہنری کسنجر کنیکٹی کٹ میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔بیان میں کہا گیا کہ ہنری کسنجر کی آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کی جانب سے نجی طور پر اہتمام کیا جائے گا، بعدازاں یادگاری تقریب نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔بیان میں ان کی موت کی…
لاہور کے سروسز اسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بلاک زیر تعمیر اور خالی تھا، ٓتاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے کہ شیخ رشید کے کیسز کی مکمل رپورٹ جمع کرائیں۔ نو مئی کے واقعات میں کسی وڈیو یا مظاہرے میں شریک نہیں تھا۔ چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام نو مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ہے۔ جس بندے نے میری گاڑی کی ضمانت دی تھی اسکو بھی اٹھایا گیا تھا۔ نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے انکو لمبا ریلیف ملے گا۔ جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے۔ میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیعام نہیں بھیجا ہے۔…
انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 42 کارکنان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔ سوات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل سلطان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 42 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی اور تمام گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ خوازہ خیلہ میں کنونشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار…
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان مذاکرات طے پا گئے۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ایف بی آر نے قومی ائر لائنز کے منجمد کیے گئے تمام اکاؤنتس بحال کردیے، جس کے احکامات جاری بھی کردیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ معاملے کے دوران رابطے میں رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے، پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک…
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ان کی آج راناثنااللہ، ایازصادق سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابات کی تیاریوں اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ…
رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کو پشاور ائر پورٹ پر آف لوڈ کرنے پر عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ پشاورہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو ائیر پورٹ پر روکنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شوکت یوسفزئی عمرہ کے لئے جارہے تھے، انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔ جسٹس اعجاز انور نے وکیل سے استفسار کیا کہ شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل یا اسٹاپ لسٹ میں ہے۔ جس پر وکیل نے بتایا کہ ان…
اسلام کی خاطر شوبزکو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان کی بیٹے اور شوہر کے ہمراہ معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سابق بھارتی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کے لیے ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں اداکارہ کے بیٹے طارق کو مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جونیئر طارق جمیل سینئر حضرت مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کر رہے ہیں‘۔ View this post on Instagram ویڈیو میں مولانا طارق جمیل…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں نزلہ زکام، کھانسی اور سینہ کے امراض پھیلنے لگ گئے۔ صوبے میں 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 284 کیسز رپورٹ ہوئے، انفلوئنزا وائرس کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں انفلوئنزا کے کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 28 ہزار 674 کیسز جون کے مہینےمیں رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں 28 ہزار 402 کیسز، جولائی میں17 ہزار 446 اور اکتوبر میں نزلہ زکام اور کھانسی کے 19 ہزار 520 کیسزسامنے آئے۔