لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے الزامات کی انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے گی۔ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی میں چیف جسٹس کے ملوث ہونے کے الزام پر قاضی فائز عیسیٰ کے زیر صدارت مشاورت اجلاس جاری ہے جس میں از خود نوٹس لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں مشاورت اجلاس ان کے چیمبر میں جاری ہے جس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ موجود ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جھوٹ بولا ہے میں ان کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ میری کمشنر راولپنڈی سے انتخابات کے معاملے پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی عہدے دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے…
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی راولپنڈی پولیس تردید کرتی ہے، راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کیا ہے، ترجمان راولپنڈی پولیس
لاہور: شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اب ہمارے پروڈیوسرز بےہودہ نام (عنوان) والے ڈرامے بناتے ہیں۔ بشریٰ انصاری اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں جن میں وہ مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔ حال ہی میں، اداکارہ نے موجودہ ڈراموں اور پرانے پاکستانی ڈراموں کے عنوانات کا موازنہ کیا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے دور میں، پروڈیوسرز ڈراموں کے ٹائٹلز (عنوانات) کو اہمیت دیتے تھے۔ ڈرامے کی کہانی، احساس اور کرداروں کے مطابق ٹائٹل دیئے جاتے تھے اور آج تک اُن…
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جیل میں خراب طبعیت پر تشویش کا اظہار کر دیا، بشریٰ بی بی سے متعلق ان کی بہن نے الزام عائد کیا تھا کہ بشریٰ کو جیل میں ناقص کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ عمر ایوب خان کی جانب سے کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ناقص کھانا دیے جانے کے باعث بشریٰ بی بی کی طبعیت ناساز ہے۔ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار اڈیالہ جیل حکام اور حکومت ہوگی، بشریٰ بی…
بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ مودی سرکار کی طرف سے اس کے اکاؤنٹس کا منجمد کیا جانا سیاسی انتقام ہے۔ کانگریس کے سیکریٹری جنرل جے رام رمیش نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی سرکار سیاسی ماحول کو خراب کر رہی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے جے رام رمیش نے کانگریس چھوڑ جانے والے سیاست دانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل کیے جانے کی مذمت کرتے اسے کانگریس یُکت بی جے پی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ…
کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان دیتے ہوئے اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔ کمشنرراولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں کامیاب ہونے والے 13 امیدواروں کو ہم نے ہروا دیا۔ کمشنرراولپنڈی نے اعترافی پریس کانفرنس میں کہا کہ ، ’میرےسامنے پریذائیڈنگ افسران رو رہےتھے،اس ڈویژن کے13ایم این ایزجوجیتےتھے،انہیں ہم نےہروایا۔‘ انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ عرصے پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا۔ میں نے جو جرم کیا ہے مجھے اس پر سزائے موت دی جائے۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ۔ ’میں نے آج صبح کی نماز کے بعدخود کشی کی…
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر اعلٰی پنجاب کی امیدوار مریم نواز کو نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی رہنما کو 2 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، ٹیکنالوجی سے لیس ان گاڑیوں میں جیمرز بھی نصب ہیں۔ مریم نواز کو 4 پولیس اسکواڈز، ٹریفک پولیس کا پائٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی مریم نواز…
پشاور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔ پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر بابر اعظم اور ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔ پشتو زبان میں گانے کو مشہور گلوکار رحیم شاہ نے گایا ہے۔ پشاور زلمی کے لیے نیا گانا عبداللہ صدیقی ، ظہور اور اسفند یار اسد نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 9…
