پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلوی شہر سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی، پاکستان ٹیم کے کینبر اپہنچنے پر آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت دے دی۔ اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کینبرا میں پاکستان اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے اور قومی کر کٹ اسکواڈ 5 دسمبر کو پرائم منسٹر ہاؤس جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی چیئر مین منجمنٹ کمیٹی زکاء اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ زکاء اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں…
Author: Khabrain News
پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر گردش کررہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 23 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر کا اعزاز رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن جنت مرزا کو اپنے دولہے میاں کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر آتے…
کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل اور واکنگٹن میں ایک اور رہنما کے قتل کی سازش کے بعد مغربی ممالک نے اپنے یہاں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آپریشنز لپیٹ دیے ہیں، دو بڑے شہروں سے را کے اسٹیشن چیف کو بے دخل کر دیا گیا ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی خفیہ ایجنسی اب نیا اسٹیشن چیف تعینات نہیں کر سکتی۔ یہ انکشافات بھارت کے معروف ان لائن جریدے پرنٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیے ہیں دی پرنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور برطانیہ نے بھارت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے کیونکہ بھارتی…
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے استعمال کے لیے مختص 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کردیں۔ دونوں گاڑیاں اب نیلام کی جائیں گی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکریٹری کابینہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ چیف جسٹس کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اُن کے لیے ستمبر 2020 میں لگژری گاڑی خریدی تی جس کی مالیت 61 ملین( 6 کروڑ 10 لاکھ روپے) ہے۔ خط کے مطابق مرسڈیز کے علاوہ چیف جسٹس کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی نئی بلٹ پروف لگژری گاڑی بھی نیلام کی جائے گی۔ دونوں…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ 21 نومبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔…
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال کردیا گیا، صوبے کو مسلم لیگ (ن) کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ خیبرپختون خواہ کے یوتھ کوآرڈینیٹرز سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ دس سال میں خیبرپختونخوا کو کنگال صوبہ بنادیا گیا۔ صوبے کے پاس تنخواہیں اور پینشن دینے کے پیسے نہ رہے، بی آرٹی اور بلین ٹری سونامی کے نام پر بدترین کرپشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نامراد تبدیلی پاکستان اور خیبرپختونخوا کو ڈیفالٹ کے کنارے چھوڑ گئی، پورے پاکستان میں سب سے پہلے…
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ اور تحفظ یقینی بنانے اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے مساوی ماحول فراہم کرنے کی استدعا کردی۔ عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بذریعہ خط عدالتِ عظمیٰ سے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ یقینی بنانے کی استدعا کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا شہریوں کو شخصی آزادی اور آزادی اظہار رائے کے آئینی حقوق…
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امیر اور ترقی یافتہ ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور خلیجی و مغربی ممالک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوپ۔28 کے موقع پر ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں…
کراچی: تاریخ میں پہلی بار افریقی ملک یوگنڈا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کوالیفائنگ راونڈ میں یوگنڈا نے چھ میچوں میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کرکے افریقا ریجن میں ٹاپ ٹو میں جگہ بنالی۔ یوں یوگنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ یوگنڈا کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا جبکہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا پانچواں افریقی ملک ہوگا۔ یوگنڈا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں تنزانیہ، زمبابوے، نائیجریا، روانڈا اور کینیا کو ہرایا جبکہ نمیبیا سے شکست کا سامنا…
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، ایوان صدر سے چار سرکاری اداروں کو حکومتی سرپرستی سے آزاد کرنے کے آرڈی ننس جاری کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے چاروں اداروں ریڈیو پاکستان، این ایچ اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پوسٹل سروسز سے متعلق آرڈی ننسز کی منظوری دے دی، غیر منافع بخش اور مالی خسارے کا سبب بننے والے یہ چار سرکاری ادارے خود مختار بورڈز کے ماتحت کام کریں گے ان پر سے حکومتی سرپرستی ختم کردی گئی۔ اس حوالے سے ایوان صدر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023ء، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی)…