190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سمیت دیگرملزمان کے خلاف ریفرنس دائرکردیا۔ نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل (القادر ٹرسٹ) میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ عدالت میں ریفرنس دائر کیا، اور احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام دیے گئے ہیں، جن میں…
Author: Khabrain News
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین سابق کرکٹرز کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کنسلٹنٹ مقررکردیا۔ کامران اکمل، راؤ افتخارانجم اور سلمان بٹ چیف سلیکٹرپی سی بی کے کنسلٹنٹ مقرر کردیے گئے۔ پی سی بی کے مطابق تینوں کرکٹرز فوری طورپر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
بنگلور: بھارتی پولیس کو ریاست کرناٹک کے 20 اسکولوں میں بم رکھنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پولیس کو ایک میل موصول ہوئی جس میں اُن 20 اسکولوں کے نام بتائے گئے تھے جہاں بم رکھے گئے تھے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسکولوں کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ دوسری جانب ان اسکولوں کو بھی ای میل کی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے والدین کو مطلع کرکے فوری طور پر اسکول کو خالی کردیا۔ اسی دوران…
دفترخارجہ نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی اہلکاروشہری نکھل گپتا پر امریکا میں عائد کی جانے والی فرد جرم کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کوہمیشہ بھارتی دہشت گرد نیٹ ورک سے خبردارکیا۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار رہا اور یہ بھارتی نیٹ ورک اب عالمی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ رواں ہفتے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ متحدہ عرب امارات اور کویت کے دوروں سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ نگراں…
لاہور: نیسلے پاکستان نے یتیم بچوں کی کفالت اور انہیں ضروریات زندگی کی فراہمی کے عزم کے ساتھ ایس او ایس چلڈرن ویلیج کو 50 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے جو نیسلے کی کرئٹنگ شیئرڈ ویلیو کے فلسفے کا حصہ ہے۔ ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیسن آوانسینا، سی ای او نیسلے پاکستان نے کہا’’ ایس او ایس چلڈرن ویلیج کے پاکستان کے طبقات بالخصوص یتیم بچوں کو پرورش کیلئے محبت سے بھرا ماحول فراہم کرنے کی رضاکارانہ کوششوں کو دیکھنے کیلئے یہاں موجود ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔‘‘ انہوں نے کہا’’ یہ بات قابل تعریف…
بھارت کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم “رئیس” سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان اب ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار پرتھوی راج کی فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل ‘L2: Empuraan’ میں پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرہ خان بلاک بسٹر ملیالم فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل میں ملیالم سُپر اسٹار موہن لال کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ہدایتکار پرتھوی راج نے…
کراچی: ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 12 ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔ بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی، اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی، عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے کوچز نے بھرپور تیاری…
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ٹرافی پر پاؤں رکھنے کے معاملے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مچل مارش نے لب کشائی کردی۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر کوئی توہین نہیں کی، میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا البتہ میگا ایونٹ کے فوراً بعد بھارت کے خلاف سیریز کی وجہ سے جیت جشن مانند پڑگیا۔ آسٹریلوی کرکٹر نے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ یہ عمل دہرائیں…
لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس اور تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا جس میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری پر اہم فیصلے کیے گئے۔ محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کل بروز ہفتہ بند رہیں گے تاہم مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی کل پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے حکام کو سڑکوں کی صفائی اور پانی کے…
سینیئرلیگی رہنما خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ابھی زندہ ہیں لیکن ورثاء میں جائیداد پر تنازع شروع ہو گیا ھے۔ گزشتہ روز بیرسٹر لطیف کھوسہ اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کی دونوں بہنوں کے اُن سے اختلافات کا انکشاف ہوا تھا۔ خواجہ آصف نے اس آڈیو لیک پرردعمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرکہا کہ عمران خان حیات ہیں لیکن ان کے ورثاء میں…