کراچی: مسلم لیگ فنشکنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدر الدین شاہ راشدی (پیر پگارا) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر اپنی جیتی ہوئی دو نشستیں چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج تبدیل آر او نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیے۔ کراچی میں پگارا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ مجھے تقریر کرنی نہیں آتی، یہ جو الیکشن ہوا ہے بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے، ہم اہسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست مخالف الیکشن تھا اور میں اسے ریاست…
Author: Khabrain News
لاہور میں گیس کے ہزاروں روپے کے بل آنے پر صارفین آپے سے باہر ہوگئے اور سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کیا۔ سوئی ناردرن گیس ہربنس پورہ سب آفس کے باہر گیس بلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے گیس دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے داخل ہونے سے روک دیا۔ مظاہرین نے سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پوری سردی گیس میسر نہیں تھی مگر بل ہزاروں روپے آگئے، گھریلو صارفین کو کمرشل…
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواران کی وفاداریاں تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اُن سے حلف نامہ مانگ لیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے خیبرپختونخوا سے کامیاب ہونے والے نامزد امیدواروں کو حلف نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی جس پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 38 پر کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار شاہد خٹک نے حلف نامہ پارٹی قیادت کو بھیج دیا۔ اپنے حلف نامے میں انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان کا سپاہی ہوں اور وفاداری کسی صورت نہیں بدلوں گا، پارٹی کی جانب…
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میڈیا نے انتخابی نتائج نشر کرنے میں کچھ زیادہ جلد بازی کی۔ نگران وزیراعظم نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجزکےباوجودجمہوری تسلسل خوش آئندہے، انتخابات کےکامیاب انعقادپرسیکیورٹی اداروں نےاہم کرداراداکیا، پاکستان اب بھی دہشت گردی کاسامناکررہاہے، دہشتگردی کےخطرات کےباوجودپرامن انتخابات کاانعقادہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی رپورٹس کی بنیاد پر الیکشن والے دن موبائل فون سروس بند کی گئی تھی لیکن انٹرنیٹ نہیں بند کیا گیا۔ پورے ملک میں براڈ بینڈ سروس کام کرتی رہی۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میڈیا نے انتخابی نتائج نشر کرنے میں کچھ زیادہ…
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں میں انھیں شکست ہوگئی۔…
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کر گئے،علی امین کے والد کی وفات ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ،علی امین کے والد میجر ریٹائرڈ امین اللّٰہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے،علی امین گنڈا پور کے والد مشرف دور میں نگران کابینہ کا حصہ رہے تھے
پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کا معاملہ تین سال اور دو سال کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ زرائع پہلے مرحلے میں زیادہ سیٹوں والی ایک پارٹی کا وزیراعظم تین سال کےلئے ہوگا ۔ زرائع
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے امیدوار برائے پی ایس 129 معاذ مقدم نے جماعت اسلامی کے نعیم الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایم کیو ایم نے کہا کہ اب حافظ نعیم الرحمان نے اپنی جعلی اور دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی دھاندلی زدہ جیت کو ثابت کرنے کیلئے پوری تیاری کر چکی ہے لیکن…
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق پانچوں افراد ڈی آئی خان بڈھ لنک روڈ پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب امیدوار احمد کریم کنڈی کو مبارک باد دینے جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ…
۔ لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سمیت مختلف امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ این اے 117 لاہور سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار نے مؤقف اختیار کیا کہ عبدالعلیم خان فارم 45 میں ناکام ہو چکے ہیں، آر او کے فارم 47 میں عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی، آر او کو درخواست کے بعد بھی اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ عدالت…
