پشاور : پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا۔ انتخابات کے بعد چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ سینٹرل سے بیرسٹر گوہر چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سے منیراحمد بلوچ صدر منتخب ہو ئے ہیں جبکہ پنجاب سے یاسمین راشد صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئی ہیں۔ حلیم عادل شیخ…
Author: Khabrain News
لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ۔ واضح رہے کہ احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
کراچی: بینک دولت ِ پاکستان کے ذیلی ادارے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے اپنی تیسری سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2022-23ء جاری کردی، جس کا مقصد اس کے رکن بینکوں میں ڈپازٹس کے تحفظ کے حوالے سے بینک ڈپازٹرز اور عوام النّاس میں آگہی کا فروغ ہے۔ رپورٹ میں ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کی جانب سے ڈپازٹرز کی رقوم کے تحفظ، مالی استحکام کو تقویت دینے اور ڈپازٹ کے تحفظ کو مسلسل بڑھانے کے حوالے سے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ رپورٹ میں اعدادوشمار اور تصاویر کے ذریعے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے ڈپازٹ کے تحفظ کے حجم…
اسلام آباد: رواں مالی سال2023-24ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2023) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 33.59 فیصد کمی کے ساتھ 9 ارب 37کروڑ 80 لاکھ رہا جوگزشتہ سال 14.28 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات بھی 1.93فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 12 ارب 17کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 11 ارب 94 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں جبکہ درآمدات 17.3 فیصد کمی سے21 ارب54 کروڑڈ الر پر آ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 26.06 ارب ڈالر تھیں۔…
کراچی: یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یو اے ای اگلے 10روز میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔ یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اگلے 10روز میں پاکستان کو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا عمل شروع ہوجائیگا، سی پیک میں اشتراک کیلیے بھی تیار ہیں۔ یو اے ای کے قونصل خانے میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر…
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد زیب نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر مساعت کی، عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ واضح رہے کہ اسد قیصر کو ایک کیس میں رہائی کے بعد دوبارپہ گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 14 روزہ جوڈشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ قبل ازیں رہنما اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا…
اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک خاتون نے جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لیے احتجاج میں خود کو آگ لگائی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے خود کو فلسطینی جھنڈے میں لپیٹا ہوا تھا اور پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ خود بھی زخمی ہوگیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا…
گلگت: صوبائی حکومت گلگت بلتستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے گندم سبسڈی کے تنازعے پر مذاکرات ناکام ہونے پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کردیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جمعہ کے روز گلگت کی تمام مرکزی مارکیٹیں بند رہیں، جس سے تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں، تاہم ٹریفک کی آمدورفت جاری رہی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق جب تک سبسڈی کو دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا، تب تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا، پہلے مرحلے پر شٹرڈاون ہڑتال پھر پہیہ جام ہڑتال ہوگی، گندم کی سبسڈی کو محدود کرنے کے خلاف بھرپور مظاہرے کیے…
لاہور: آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کو ملاقات کی دعوت دے دی، مہمان کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی بورڈ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے، وہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے ساتھ کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔
اسلام آباد: نومبر کے مہینے میں مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو بڑھ کر 29.2 فیصد رہی ہے جبکہ مہنگائی کا زیادہ شکار شہری علاقوں کے صارفین ہورہے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس 29.2 فیصد تک بڑھ گیا ہے جو کہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے انٹرسٹ ریٹ میں کمی کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ نگران حکومت نے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، اگر چہ گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافے کا دعوی کیا گیا تھا…