Author: Khabrain News

  کراچی: پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کی پوسٹ سے ہٹانے پر غور شروع کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے تینوں سابق کرکٹرز فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے اور 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز انکا پہلا اسائنمنٹ ہوگی۔ یہ تینوں اراکین سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے کے دنوں میں اسکلز کیمپ میں اضافی ذمہ داریاں…

Read More

پشاور: پولیس نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔ اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور 24 نومبر کو انہیں سیشن کورٹ مردان میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان بھیج دیا تھا۔ آج مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا…

Read More

گلاسگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال بچوں اور نوجوانوں کو شراب نوشی، منشیات کے استعمال، سیگریٹ نوشی اور جوئے جیسے نقصان دہ رویوں کی جانب مائل کر سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف گلاسگو، یونیورسٹی آف اسٹریتھکلائڈ اور پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کے محققین نے 10 سے  19 سال کے درمیان نوجوانوں پر پڑنے والے سوشل میڈیا کے اثرات کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں محققین نے 1997 سے 2022 کے درمیان ہونے والے 73 مطالعوں کا جائزہ لیا جس میں مجموعی طور پر 14 لاکھ نوجوان شریک ہوئے تھے اور ان کی اوسط عمر 15 برس…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو چاہیئے کہ کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کرے، ریفرنس میں شامل کی گئی ایک ملین یورو کی ٹرانزیکشن کو نیب خود عدالت میں کلئیر قرار دے چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر مونس الہیٰ نے کہا کہ آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے پریس ریلیز جاری کی، جس میں کہا گیا کہ میں اور میرے والد پرویز الہٰی کرپشن میں ملوث ہیں۔ مونس الہٰی نے کہا کہ…

Read More

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ شہزاد اکبر کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ سول جج احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیا۔ سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے۔

Read More

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک تبھی کامیاب کہلا سکتا ہے جب مقامی لوگوں کا اسٹیک ہو، سی پیک کو جس روٹ سے شروع ہونا چاہیئے تھا ویسے نہیں ہوا، میاں صاحب کو چاہیئے کہ ووٹ کی بےعزتی نہیں عزت کریں، میاں صاحب انتظامیہ کی مدد کے بجائے اپنے نظریے پر الیکشن لڑیں۔ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر چنگیز جمالی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی پاکستان کے سب سے بہادرصحافی ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی 8 فروری کو بلوچستان میں…

Read More

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کا منعقدہ انٹرا پارٹی الیکشن سب سے بڑا جعلی الیکشن تھا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2012 میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک سال لگا تھا لیکن آج کے الیکشن میں ایک تماشا لگایا گیا، یہ پہلے پارٹی کے شفاف الیکشن کروائیں پھرعام انتخاب کی بات کریں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بہت سینئرسیاستدان ہیں، بیرسٹرگوہر ڈیڑھ…

Read More

  کراچی: پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا، کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھری تھی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوگئی، کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ بجی اور طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کے آلات سے طیارے کے انجن میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ اطلاعات آئی ہیں کہ طیارے کا…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کا مریم اورنگزیب کے انٹرا پارٹی انتخاب کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل: مریم اورنگزیب کا بیان عوام سے مسترد ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں ان کی یقینی شکست کے خوف اور بوکھلاہٹ کا مظہر ہے، پسِ پردہ سمجھوتوں اور خفیہ ڈیلز کے ذریعے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے انتخابات کی شفافیت کی بات کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن پر سوال اٹھانے سے پہلے بتائیں کہ ان کا اپنا سیاسی پس منظر اور حیثیت کیا ہے، مریم اورنگزیب کا ن لیگ میں کردار محض شریف خاندان…

Read More

راولپنڈی:  چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ آج کی سماعت میں پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 4 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ ایف آئی اے ٹیم ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء، پراسیکیوٹر شاہ خاور، ذوالفقارعباس نقوی ایڈووکیٹ اور سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی…

Read More