Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • بھارت میں کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات سے بھرا بیگ لے کر فرار
    • رگبی لیگ کے عظیم کھلاڑی سر بلی بوسٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
    • ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کامیاب قرار دے دیا
    • برائیڈن کارس کے نائٹ کلب تنازع پر مائیکل وان کا سخت ایکشن کا مطالبہ
    • ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
    • بنگلادیش کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
    • 40 سے زائد امدادی جہاز ایرانی ناکہ بندی عبور کرگئے، سینٹ کام کا دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لیجنڈری مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں

    By Khabrain Newsجون 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے مایہ ناز مرحوم اداکار شفیع محمد شاہ کے خاندان پر ایک اور غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، مرحوم اداکار کی بیٹی ارسلانہ محمد شاہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

    یہ افسوس ناک خبر مرحوم شفیع محمد شاہ کی دوسری صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے مداحوں کو دی ہے، ان کے مطابق ارسلانہ محمد شاہ اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

    ارسلانہ محمد شاہ میڈیا انڈسٹری سے بھی وابستہ تھیں اور انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، تاہم ان کی بہن کے مطابق ارسلانہ کی اصل پہچان ان کی پیشہ ورانہ کامیابیاں نہیں بلکہ ان کا نرم دل، انسان دوست اور ہمدرد شخصیت ہونا تھا۔

    ایک بیان میں کہا گیا کہ ارسلانہ سیٹ پر کام کرنے والے ہر فرد کے ساتھ عزت اور محبت سے پیش آتی تھیں، وہ ضرورت مند افراد کی خاموشی سے مدد کرتی تھیں، لوگوں کو ملازمتیں دلواتیں اور کبھی کسی صلے یا تعریف کی خواہش نہیں رکھتی تھیں۔

    اپنی بہن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے صرف ایک بہن نہیں کھوئی بلکہ انسانی روپ میں ایک فرشتہ کھو دیا ہے، ارسلانہ اپنے پیچھے اپنی پیاری بیٹی ام البنین کو چھوڑ گئی ہیں، جو ہمیشہ اپنی والدہ کی محبت اور روشنی کا عکس بن کر زندہ رہے گی۔

    واضح رہے کہ شفیع محمد شاہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ان عظیم فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے آخری چٹان، آنچ، تیسرا کنارہ، بند گلاب، چاند گرہن، تپش، زینت، نوری جام تماچی، جنگل، ذرا سی عورت اور تلاش جیسے یادگار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ 17 نومبر 2007ء کو 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا

      دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ

      بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.