Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نئی فراری کی رفتار نے دھوم مچا دی؛ مگر کچھ صارفین ناخوش کیوں؟

    By Khabrain Newsجون 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عالمی شہرت یافتہ لگژری کار بنانے والی کمپنی ”فراری“ کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی رونمائی کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

    آئی فون کے معروف ڈیزائنر سر جونی آئیو کے فکری تصور سے تخلیق پانے والی اس نئی کار کا نام ’لُوچے‘ (Luce) رکھا گیا ہے، جس کا اطالوی زبان میں مطلب ’روشنی‘ ہے۔

    فراری کی تاریخ میں پہلی بار پانچ نشستوں پر مشتمل اس الیکٹرک کار کو متعارف کرایا گیا ہے جو محض ڈھائی سیکنڈ میں زیرو سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیر معمولی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اس گاڑی کی مالیت 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 18 کروڑ روپے) ہے۔

    اٹلی کے صدر اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کی موجودگی میں ہونے والی اس تقریبِ رونمائی کے اگلے ہی دن فراری کے شیئرز کی قیمتوں میں آٹھ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ناقدین، سرمایہ کاروں سمیت سیاست دانوں کی جانب سے اس کے ڈیزائن پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

    فراری ’لوچے‘ کا انٹیریئر

    فراری کے سابق چیئرمین لوکا کورڈیرو ڈی مونتیزیمولو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا ماڈل فراری کے تاریخی افسانوی برانڈ کو تباہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے کمپنی کو اس گاڑی سے اپنا روایتی لوگو ہٹا دینا چاہیے۔

    کار ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کار کا بیرونی ڈھانچہ روایتی فراری گاڑیوں کی طرح نیچا اور اسٹریم لائن نہیں ہے، جبکہ الیکٹرک انجن کی وجہ سے اس میں فراری کی وہ مخصوص گرجدار آواز بھی غائب ہے جو اس برانڈ کا خاصہ رہی ہے۔

    اٹلی کے نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی نے بھی اس کی کلاسیکی شناخت پر سوال اٹھائے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین اس کا موازنہ سستی الیکٹرک گاڑیوں سے کر رہے ہیں۔

    فراری کا الیکٹرک مارکیٹ میں یہ قدم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

    فراری کی حریف کمپنی لیمبورگنی نے صارفین کی پٹرول انجن میں دلچسپی کے باعث اپنے مکمل الیکٹرک منصوبے ختم کر کے ہائبرڈ گاڑیوں پر توجہ مرکوز کر دی ہے جبکہ پورشے اور فورڈ نے بھی اپنے برقی منصوبوں کو محدود کر دیا ہے۔

    ان کمپنیوں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سستی چینی برقی گاڑیوں سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔ تاہم فراری کے موجودہ سربراہ بینی ڈیٹو وینا نے تمام تر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ قیمت کار کی جدت کی عکاس ہے اور خریدار اس میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.