بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو گئے ہیں، سابق وزیراعظم کی جانب سے انہیں چیئرمین شپ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی زندگی پر ایک نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے اور وہ تحریک انصاف سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں اور 2008 کے عام انتخابات میں تیر کے نشان پر انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ طویل عرصہ سیاسی میدان سے دور رہے اور سیاسی جماعتوں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے، سب لوگ یقین رکھیں کہ ان پر نہ دباؤ ڈالا جاسکتا ہے نہ ہی وہ جانبداری کرینگے، چیف جسٹس اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہے گے۔ چیف جسٹس کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد مشتاق کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست موصول ہوئی، لیکن دستاویز تیار…
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پہلے کھلاڑی مسلط تھا اب اگر اناڑی منتخب کرنا تو عوام کی مرضی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کبھی مفرور شخص بھی الیکشن لڑ سکتا ہے؟ جس پارٹی کی بنیاد دھاندلی پر رکھی جائے وہ کیا آگے بڑھے گی، عوام نے فیصلہ کرنا ہے اقتدار کس کو دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے، لہٰذا عوام 8 فروری کو پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں، البتہ ملک پر پہلے…
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ “تبو” نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کی۔ مختلف بھارتی ویب سائٹس کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ “تبو” پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے کبھی کوئی وضاحت نہیں دی تھی، تاہم اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اُنہوں نے اس حوالے سے کُھل کر بات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تبو نے اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں جب تین…
افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، اس کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جس میں امریکا جانے والے پاکستان میں مقیم 25 ہزار افغان باشندوں کا معاملہ زیربحث آئے گا جب کہ پاکستان میں غیر قانونی مہاجرین کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال…
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چئیرمین پی ٹی آئی کا انتخاب سلیکشن قرار دے دیا۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر سلیکشن کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہوا لیکن پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹہ روک کرعوام اور الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا نہ کوئی تجویز کنندہ اورنہ تائید کنندہ تھا، جب کہ اس انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹرز، ووٹر لسٹ، پرائیذائیڈنگ افسر اور الیکشن پراسیس…
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم چیلنجز سے اچھی طرح واقف اور دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کوناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی کے دورے کے دوران بہاولپور کور کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کو مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور میدان جنگ کے طریقہ کار پر پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے۔
اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ اقتدار کا سوچ رہی ہے اور اس سوچ سے اتفاق نہیں کرتے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پسندیدہ ہونے اور نواز شریف کے لاڈلا کا تاثر انتخابات کو پہلے سے متنازعہ بنا رہا ہے، نواز شریف کو خاموشی ترک کرکے عوام کو اپنی سوچ کے متعلق بتانا چاہیے کہ وہ ملک و سیاست کو کس سمت لے جانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج، عدلیہ اور سیاست دان الیکشن سے قبل راستے کا تعین کریں ورنہ الیکشن…
پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھری تھی تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلناشروع ہوگئیں۔ کپتان نے فائر بوتل کے ذریعےانجن میں لگی آگ پرقابو پانے کی کوشش کی تو اس دوران طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کپتان نے ائرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ…
پشاور: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج جاری کردیے گئے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر نیازی اللہ نیازی نے پشاور میں رانڑو گڑھی پولنگ سنٹر سے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ بیرسٹر گوہر خان پارٹی چئیرمین، عمر ایوب جنرل سیکرٹری ، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر، منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر، علیم عادل شیخ سندھ کے صدر، یاسمین راشد پنجاب کی صدر، علی اصغر صوبائی جنرل سیکرٹری، تیمور سلیم جھگڑا سینئیر نائب صدر ، عاطف خان پشاور ریجن کے صدر منتخب ہوگئے۔