لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب دانش اسکولز اتھارٹی میں پیپرا قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 67 کروڑ 92 لاکھ 88 ہزار 993 روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مانکیرہ دانش اسکول کے بوائز اور گرلز پیکیج ون اور تھری کا 67 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ٹھیکہ ایک غیر رجسٹرڈ جوائنٹ وینچر کو دیا گیا۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹھیکہ دیے جانے کے وقت مذکورہ کنٹریکٹر پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ نہیں تھا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق جوائنٹ وینچر نہ رجسٹرار آف فرمز کے پاس رجسٹرڈ تھا اور نہ ہی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اس کی رجسٹریشن موجود تھی۔ مزید برآں، بولی جمع کرانے کے بعد مشترکہ منصوبے کی شراکت داری سے متعلق اسٹامپ پیپر تیار کیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹھیکہ دینے سے قبل بولیوں کی جانچ کے لیے مقررہ معیار واضح نہیں کیے گئے تھے، جبکہ تشخیصی کمیٹی اور کنسلٹنٹ نے بولیوں کی جانچ پڑتال اور ٹھیکہ دینے کے عمل میں مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔آڈٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ جوائنٹ وینچر کو ٹھیکہ دے کر پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ ٹھیکے کی ضمانتوں کے حوالے سے بھی اعتراضات سامنے آئے، تاہم بعد ازاں بعض ضمانتوں کو بینک سے تصدیق شدہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں پرفارمنس اور موبلائزیشن ایڈوانس کی بینک گارنٹیوں کو بھی مشکوک قرار دیا گیا۔ گارنٹیوں کے جعلی ہونے سے متعلق معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو بھجوایا گیا، جس کے بعد تحقیقات کے دوران بینک منیجرز اور متعلقہ افسران سمیت 9 افراد کی گرفتاری عمل میں آنے کی اطلاع ہے۔
بریکنگ نیوز
- سیاسی صورتحال اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
- پنجاب دانش سکول اتھارٹی پیرا قانین کی خلاف ورزیاں مالی بے ضابطگیوں کا اکنشاف
- کیمرون کی طالبہ نے آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا کوکنگ بیگ تیار کرلیا
- گجرات میں بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد
- ایس ای سی پی کی عوام کو جعلی’ غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت
- فیصل آباد:شہر اور نواحی علاقوں سے ماں بیٹے سمیت چھ افراداغواء
- شمالی کوریا نے جوہری حیثیت ختم کرنے کی عالمی قرارداد مستردکر دی
- گھر میں سوئے میاں بیوی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق
- اوباش ملزمان نے دو لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
- عالمی دبائو کے باوجود شمالی کوریا کا جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
- مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
- وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرسے ملاقات
- دینہ’ بچوں کا قاتل باپ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی آج سے شروع
- کراچی’ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- شیخوپورہ، موبائل فون چارجنگ کا تنازعہ ، محنت کش نے بیوی قتل کر دیا
- غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی پر انگلش چینل عبور کرانے پر پائلٹ کو 2 سال قید کی سزا
- امریکہ، لائبریری کو 132 سال قبل جاری کیاگیا میگزین لوٹا دیاگیا
- میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں
