اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی ہسپتالوں نے تیاریاں مکمل کرلیں، پمز کے بعد پولی کلینک کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اور نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہسپتال میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ طبی عملے کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ایمرجنسی،ٹراماسینٹر،آئی سی یو، سرجری، بلڈ بینک اور آپریشن تھیٹرزمیں اضافی سٹاف کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں سپتال میں زیادہ سے زیادہ بیڈز، اسٹریچرز،وہیل چیئرز، خون اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کا بھی کہاگیا ہے،ہنگامی صورتحال میں ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹرشرجیل کو پمز کافوکل پرسن مقررکیا گیا ہے،شعبہ ٹرانسپورٹ کو ایمبولینسز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔شعبہ سرجری، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک اور دیگر متعلقہ شعبوں کو اضافی اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب پولی کلینک انتظامیہ نے تمام شعبوں کے سربراہان اور ڈاکٹرز کو دستیاب رہنے کی ہدایت کر دی،میڈیکل افسران، ٹرینی ڈاکٹرز، ہاس افسران اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی شہر میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال میں ڈاکٹر تنویرملک پولی کلینک کے فوکل پرسن ہوں گے، اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو بھی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ 30ستمبر تک جاری رہے گا۔
ہائی الرٹ
بریکنگ نیوز
- سیاسی صورتحال اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
- پنجاب دانش سکول اتھارٹی پیرا قانین کی خلاف ورزیاں مالی بے ضابطگیوں کا اکنشاف
- کیمرون کی طالبہ نے آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا کوکنگ بیگ تیار کرلیا
- گجرات میں بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد
- ایس ای سی پی کی عوام کو جعلی’ غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت
- فیصل آباد:شہر اور نواحی علاقوں سے ماں بیٹے سمیت چھ افراداغواء
- شمالی کوریا نے جوہری حیثیت ختم کرنے کی عالمی قرارداد مستردکر دی
- گھر میں سوئے میاں بیوی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق
- اوباش ملزمان نے دو لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
- عالمی دبائو کے باوجود شمالی کوریا کا جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
- مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
- وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرسے ملاقات
- دینہ’ بچوں کا قاتل باپ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی آج سے شروع
- کراچی’ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- شیخوپورہ، موبائل فون چارجنگ کا تنازعہ ، محنت کش نے بیوی قتل کر دیا
- غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی پر انگلش چینل عبور کرانے پر پائلٹ کو 2 سال قید کی سزا
- امریکہ، لائبریری کو 132 سال قبل جاری کیاگیا میگزین لوٹا دیاگیا
- میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں
