فیصل آباد(بیورورپورٹ) اوباش ملزمان نے دو لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ پینسرہ سے مسلح ملزم سروول خان کی سولہ سالہ بیٹی رخسانہ بی بی کو اغواء کر کے چک میانی لے گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ خاندان نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مغوی بیٹی کو بازیاب کروا لیا، تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 77 ر ب میں اوباش ملزم جارج مسیح نے عدنان مسیح کی آٹھ سالہ بیٹی نیںا بی بی کو ورغلا کر اپنے گھر لے جا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
