فیصل آباد(بیورورپورٹ)مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، تفصیل کے مطابق
تھانہ نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر دو کی آبادی عثمان ٹاؤن میں بیس سالہ ابو حذیفہ اپنے آفس میں بیٹھا کام کر رہا تھا کہ اسی دوران عثمان عرف دانی وغیرہ چار مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے اور پولیس نے مقتول کے بھائی امیر حمزہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
