دینہ (آئی این پی)دینہ میں تھانہ منگلا کی حدود میں بیوی سے ناراضگی کا بدلہ لینے کی خاطر اپنے ہی تین معصوم بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والا سفاکملزم پولیس حراست میں دورانِ تفتیش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ذیشان کی نو سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے تین بچے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھے۔ چند روز قبل سفاک باپ نے گھریلو ناچاقی اور بیوی سے ناراضگی کا انتقام لیتے ہوئے اپنے ہی جگر گوشوں کو نہر میں پھینک کر ابدی نیند سلا دیا تھا۔
