عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے دعوے پرسیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام اور نواز شریف کے پرانے ساتھی ہیں، انھوں نے جو کہا ہے اس کا بھی احترام کرتے ہیں، مولانا صاحب نے جلاؤ گھیراؤ کی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے ملنا مولانا صاحب کا حق ہے، مولانا صاحب ملک سے محبت کرتے ہیں، مجھے جے یو آئی اور…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 2.73 روپے اور 8.37 روپے کا اضافہ کردیا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس بڑھ کر 275 روپے 62 پیسے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8…
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سابق اتحادی حکومت کی تشکیل میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کردیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے بانی پی ٹی آئی اور مولانا ایک دوسرے سے معافی نہ سہی معذرت کب کرتے ہیں، قدرت کا قانون ہے ہر چیز اپنی اصلیت پر جاتی ہے، مولانا کا صفایا خیبرپختونخوا میں ہوا لیکن…
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید 67 فیصد مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین کو ماہانہ 400روپے فکسڈ چارجز اور40روپے میٹر رینٹ دینا ہوگا۔ اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کیلئے نئی گیس قیمتوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے لئے کم سے کم قیمت 200روپے جبکہ گھریلو صارفین کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت 350روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کی نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے…
اسلام آباد: اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج سے انکار کر دیا۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مشترکہ احتجاج کیلئے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کہا جس کیلئے دھاندلی ہوئی، جس نے دھاندلی کی ا س کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں، پی ٹی آئی کو جواب دیدیا کہ آپ سے بات کریں گے نہ مل کراحتجاج کرسکتے ہیں۔
کراچی: 9 مئی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیروز آباد تھانے میں درج 9 مئی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی جانب سے سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس کی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر دائر کریں گے۔ سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری، توشہ خانہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 31 جنوری جبکہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ تین فروری کو سیشن عدالت نے سنایا تھا۔ تینوں مقدمات کے فیصلوں کے دو ہفتے…
کراچی: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں9 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مجموعی قومی ذخائر کی سطح 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آمد کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر…
راولپنڈی: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے پونے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت،چوہدری سالک،چوہدری شافع، منتہا اشرف اڈیالہ جیل پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پرویز الہیٰ کی صحت اور فراہم سہولیات پر بھی بات…
اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپنے رہنما میاں اسلم کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اور نوجوان رہنما سالار کو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کردیا۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو میں کیا۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت جلد اپنی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا، بلوچستان میں ہمارے وزیراعلیٰ کے امیدوار سالار ہوں گے۔ انہوں ںے مزید بتایا کہ اسی طرح خیبرپختونخوا میں اسپیکر کے…
