پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فوجی جنگ بندی کے اپنے مطالبے پر زور دیا۔ جوں جوں اسرائیلی جارحیت اور عزائم بڑھتے جا رہے ہیں نیتن یاہو کے اتحادی بھی پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی رفح پر بڑی فوجی کارروائی کی مخالفت کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کے دوست اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار کسی مسئلے پر…
Author: Khabrain News
ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی صاحبزادی و اداکارہ ایشا دیول اور سابق داماد بھرت تختانی کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی طلاق نے خاندان میں کسی کو حیران نہیں کیا کیونکہ اس جوڑی کی طلاق کچھ عرصہ قبل ہی ہوگئی تھی۔ ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کے درمیان طلاق پہلے ہی ہوچکی تھی، وہ صرف اپنی طلاق کا اعلان کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے…
مدینہ منورہ: رمضان کی آمد آمد ہے اور اس سے قبل ہی دنیا بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں حاضری دینے پہنچ رہے ہیں۔ مسجد نبوی کے امور کے نگراں ادارے کے مطابق ایک ہفتے میں 55 لاکھ 80 ہزار سے زائد معتمرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جب کہ 3 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے ریاض الجنۃ پر نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ مسجد نبوی کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار سے زائد معذور افراد نے بھی روضہ رسول پر حاضری…
مشہور فلمی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار طلحہ چاہور کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے، دونوں نے ایک میگزین کے لیے پرانے زمانے کا اندازاپنائے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جو کہ پاکستانی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، اپنے آئٹم سانگز کی بنا پر بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔ دوسری جانب اداکار طلحہ چاہور ہیں، جو کہ منت اور مراد ڈرامے میں جاندار اداکاری کے باعث صارفین کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں۔ تاہم اب یہ دونوں اداکار صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں،…
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے سیاسی جماعتوں سے انا ضد اور بدلے کے بُت توڑنے کی اپیل کر دی، اظہار خیال کرتے ہوئے قومی حکومت کے قیام پر غور کرنے کی اپیل کر دی۔ ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت کسی بھی جماعت کے پاس نہیں ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ باہمی نفرت اس وقت عروج پر پہنچ چکی ہے، جبکہ مشورہ دیتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزرات عظمیٰ کے لیے اپنے نامزد امیدوار کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے، یہ منظوری پارٹی کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی اس حوالے سے اعلان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عمرایوب کووزارت عظمیٰ کا امیدوارنامزد کیا ہے۔ اسد قیصر نے عمران خان سے…
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے پہلے ہی الیکشن کے حوالے سے بیان جاری ہو چکا، انتخابات کے حوالے سے جو مبصرین کی جانب سے بیانات سامنے آئے ہیں ان میں بہت سے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں عوام کو اظہار رائے کی…
الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے معاملے پر جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ دائر کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی۔ درخواست دائر کرنے والوں میں جنید مکاتی، وجیہہ الحسن، نصرت اللہ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کیے، سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت…
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپنے خلاف آبزرویشنز حذف کرانے کی اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریماکس دیے کہ ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف آبزرویشنز دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہیئے، اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کرے،…
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے حوالے سے تحریری طور پر معافی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق عوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ فردوس عاشق اعوان نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا جبکہ تھپڑ کھانے والے پولیس اہلکار کی جانب سے بھی تحریری جواب جمع کرایا گیا۔ بینچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آج کی سماعت کا حکم نامہ بعد میں جاری…
