Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوا، مولانا فضل الرحمان

    By Khabrain Newsفروری 19, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی فتح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدان کبھی بات چیت کا دروازہ بند نہیں کرتا۔

    نجی چینل کےپروگرام میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جےیو آئی کے درمیان دیوارنہیں پہاڑحائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں۔ جے یو آئی ف انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتی مگر اس کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بارنہیں پی ٹی آئی کا وفد ان کی جماعت سے ملنے آیا ہو۔وفد پہلے بھی کئی بار آیا ہے اور ہمیشہ عزت دی ہے۔الیکشن پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے نتائج سے متعلق تحفظات ہیں، ان کے سامنے اچھے انداز میں اپنے تحفظات رکھے۔دونوں میں12سال کا اختلاف رہا ہے اور ان کے درمیان دیوار نہیں پہاڑ حائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں پی ٹی آئی اور ہم نے اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کی ہے۔

    انہوں نے کہا پی ٹی آئی والوں کی جانب سے ہم سے گفتگو کرنے سے ایک ماحول تشکیل پایا ہے،جس میں مذاکرات ہوں اور مسئلےکا حل نکلے، سیاسی آدمی مذاکرات اور مسئلے کے حل کا انکار نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن اور اس بار کا الیکشن بھی متنازع ہوگیا ،2018 میں بھی تقریباً یہی مینڈیٹ تھا،اس وقت پیپلزپارٹی، ن لیگ کیوں کہہ رہے تھے دھاندلی ہوئی،آج اسی مینڈیٹ کے ساتھ کہہ رہے ہیں الیکشن ٹھیک ہوئے ، پی ٹی آئی کا بھی تقریباً وہی مینڈیٹ ہے۔،2018 ہو یا 2024، غلط ہمیشہ غلط ہوتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سے سوال کیا ہے اگر الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں تو 9 مئی کا بیانیہ تو دفن ہوگیا، اس کا مطلب قوم نے ملک کے باغیوں کو ووٹ دیا ، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ سےکہتا ہوں آپ کے یہاں تضادات ہیں، ان میں تضادات ہیں، نوعیت شاید مختلف ہو۔

    ہمارے فیصلے کوئی اور کرتا ہے
    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جنرل کونسل سے سفارش کی ہےکہ ہ پارلیمانی سیاست کیوں نہ چھوڑ دی جائے، ایسی ایکسر سائز کا کیا فائدہ؟ ایوان نہیں تو میدان فیصلہ کریں گے، ہم نے پہاڑوں والاکام نہیں کرنا، ہم نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی تحریک آگے بڑھانا ہے، ہم کس لیے یہ ساری ایکسرسائزکر رہے ہیں؟ ہمارے فیصلےکوئی اورکرتا ہے۔

    پی ڈی ایم حکومت کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم تو تیسرے،چوتھے نمبر پر تھے، اب سارا نزلہ ن لیگ پرگرنا چاہیے تھا، 10 سے 15 سیٹیں ملنی چاہییئے تھیں، دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی کو سندھ میں شکست ہونی چاہیے تھی، پیپلزپارٹی تو آگے بڑھ رہی ہے، صرف ہم پر ہی نزلہ گررہا ہے، ہم نے ہی جرم کیا ہے۔

    اپوزیشن میں آئیں اور ساتھ بیٹھیں
    انہوں نےکہا کہ ہم پہلے بھی اتحاد کے بغیر جیتے ہیں، بمیں کبھی کسی کو اپنی طرف سے امیدوارنہیں بناتا، ہمارے امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔ ہم توسوچتے ہیں کہ الیکشن غلط ہوئے ہیں، لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے ۔ فی الحال پارلیمانی کردار نہیں چھوڑیں گے۔ن لیگ کو پہلےہی کہہ چکا ہوں ڈیڑھ سال کی حکومت میں ہم سب ن لیگ کے ساتھ تھے، اس کے باوجود آپ کوئی نیک نامی حاصل نہیں کرسکے، مزید اپنی سیاست دفن نہ کریں، اپوزیشن میں آئیں اور ساتھ بیٹھیں،حیرت اس بات پر ہےکہ میرے خلاف کیوں پریس کانفرنس کی، پیپلزپارٹی کو کیا ضرورت پڑی تھی کہ میرے خلاف پریس کانفرنس کرے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.