لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اگلے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذکا اشرف ہی بنیں گے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔ پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔

















