All posts by Muhammad Saqib

ایف آئی اے نے جعلی سمز رجسٹریشن میں ملوث نادرا ملازمین سمیت 8 افرادگرفتارکرلیے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے سکھر اور گھوٹکی میں جعلی موبائل سِمز کی رجسٹریشن میں ملوث نادرا کے 2 ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون سندھ میں کچےکے ڈاکو جعلی رجسٹریشن کرا کے سِمز استعمال کر رہے ہیں جو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت قتل اور اقدام قتل اور لوٹ مار کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا ملازمین بھی جعلی سمز رجسٹریشن کے دھندے میں ملوث پائےگئےہیں، ملزمان نادراکےفارمز کا اسکرین شاٹ لےکر دیگر ملزمان کو دیتے تھے۔ عمران ریاض کے مطابق سکھر اور گھوٹکی میں کارروائی کے دوران 2 فرنچائز سِیل کرکے بڑے پیمانے پر آلات، موبائل فونز ، سمز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیے، اس کے علاوہ 10 ہزار انگوٹھوں کا ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں بھی اسی قسم کے ذرائع سےکی جاتی ہے جس کی وجہ سے ملزمان ٹریس نہیں ہو پاتے۔

یوکرائن کے معاملے پر امریکا اور روس آمنے سامنے

صدارتی انتخابات میں مداخلت کے بعد اب امریکا اور روس کے درمیان تنازع اور کشیدگی کی وجہ یوکرائن بن گیا ہے جس پر دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن میں روسی مداخلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس نے عسکری کارروائی کی تو یوکرائن کی مدد کریں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو حملوں سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یوکرائن پر روسی حملے کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اُٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکی کی خفیہ ایجنسی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع دی تھی کہ روس نے آئندہ برس کے اوائل میں یوکرائن پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ قبل ازیں یوکرائن اور نیٹو بھی روسی حملے کے خطرات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ ادھر روس نے امریکی دھمکیوں کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن پر حملے کا بہانہ بناکر کچھ لوگ روس کی قومی سلامتی پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع کا آغاز 2014 سے ہوا تھا جب روس نے یوکرائن کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس میں علیحدگی پسندوں کی بغاوت کی حمایت کی تھی۔

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں پھٹ پڑا

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں پھٹ پڑا ہے۔

تفصیلات کےمطابق   انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ اور دھواں 40 ہزار فٹ کی بلندی پر دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے سے خطہ تاریکی میں ڈوب گیا، لاوے سے سڑک اور پل کے راستے منقطع ہو گئے ہیں جبکہ  مقامی لوگ چیختے چلاتے گھروں سے بھاگ نکلے

‘فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کی’

بالی وڈ کے بِگ بی اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کی حامی بھری۔

بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کی حال ہی میں 1000 اقساط مکمل ہوئیں جس موقع پر پروگرام کے میزبان نے اپنی بیٹی اور نواسی کو مدعو کیا جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن بھی پروگرام میں شامل ہوئیں۔

میتابھ بچن نے بتایا کہ اس شو کو نشر ہوتے 21 سال ہوگئے ہیں، سال 2000 میں اس کی میزبانی کی شروعات کی تھی، اس وقت سب لوگ کہہ رہے تھے کہ آپ بڑے پردے کو چھوڑ کر چھوٹی اسکرین پر جارہے ہیں، اس سے آپ کی ساکھ متاثر ہوگی۔

بالی وڈ شہنشاہ نے مزید کہا کہ اُس وقت ہمارے مالی حالات اچھے نہیں تھے اور فلموں میں کام نہیں مل رہا تھا اس لیے یہ شو کرنا پڑا۔

نہوں نے بتایا شو کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد جس طرح سے لوگوں نے ردعمل دینا شروع کیا وہ حیران کن تھا اور اس وقت ایسا لگا کہ پوری دنیا بدل گئی۔

امیتابھ بچن شو میں دکھائی جانے والی ماضی کی یادوں کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہوگئے۔

6 دسمبر کو لانگ مارچ اور دیگر اہم فیصلے کریں گے:شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اگر قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو مسلسل محنت کرنا ہو گی اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےرات کے12بجےلون کمیشن بنایا ، لون کمیشن کی رپورٹ آج تک نہیں آئی ، کمیشن کونوازشریف دورمیں ایک دھیلےکی کرپشن نہیں ملی ، انہیں کرپشن کےثبوت ملتےتورات کے12بجےقوم کوبتاتے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ڈالر122روپےکاتھا،آج179روپےکاہے ، ہماری ایکسپورٹ نہ ہونےکےبرابر،امپورٹ میں سیلاب آچکا ہے ، بنگلادیش کی جی ڈی پی320بلین ڈالر ، ہماری 272ارب روپےہے ، نوازشریف کےدورمیں جی ڈی پی5.8فیصدتھی ، 5 ہزار میگاواٹ کےجدیدترین منصوبےلگائےگئے ،  تعلیم،صحت ودیگرمنصوبےشروع کیے ، ہم نےہزاروں میل سڑکیں بچھائیں،یہ سی پیک کے چیمپئن بنےہوئےہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کا پیچھا چھوڑ ہی نہیں رہے ، حکومت نے39ماہ میں20ہزارارب کےقرضےلیے ، قرضےلےکرپاکستان کی71سالہ تاریخ کاریکارڈ توڑاگیا ، تاریخی قرضہ لےکرایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی ، ورثےمیں قرضےملے،ہم نےادائیگیاں بھی کیں ، نوازشریف کی قیادت میں قوم کی خدمت کی ، 10 ہزار میگاواٹ سےزائدکےبجلی کےمنصوبےلگائے ، اس حکومت کانوازشریف حکومت سےکوئی مقابلہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارےدورکےمقابلےمیں جی ڈی پی آدھی رہ گئی ، کورونا کے پیچھے چھپنےوالی حکومت وباسےپہلےکی کارکردگی دیکھ لے۔

فرانس اور امارات کے درمیان 80 رافیل لڑاکا طیاروں کا معاہدہ

ابو ظہبی :  فرانس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 80 رافیل لڑاکا طیاروں کا معاہدہ ہوا ہے جو سنہ 2027 سے امارات کو فراہم کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فرانس اور متحدہ عرب امارات نے ایک سمجھوتے پر دستخط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امارات کو رافیل طرز کے 80 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ طیارے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ ہیں۔ امارات کے ساتھ مذکورہ سمجھوتا طے پاتے ہی ڈاسو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سال 2004 میں اس طیارے کے سروس میں آنے کے بعد یہ مذکورہ فرانسیسی طیاروں کا سب سے بڑا غیر ملکی آرڈر ہے۔

امارات نے 12 کریکل ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ امارات کو رافیل طیارے حوالے کرنے کا سلسلہ تقریباً 2 ارب یورو مالیت کے منصوبے کے تحت 2027 سے شروع ہوگا۔

سال 2011 سے 2020 تک ایک دہائی کے عرصے میں متحدہ عرب امارات فرانس کی دفاعی صنعتی مصنوعات کا پانچواں بڑا خریدار رہا۔ امارات کی جانب سے خریداری کے حجم کی مالیت 4.7 ارب یورو رہی۔

وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اسد خٹک کے ‏اوپر پانی کی بوتل پھینک دی

اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کے کیس میں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق ‏شوہر اسد خٹک کو تین ماہ سے نہ دیا جانے والا خرچ اور بچوں کے علاج معالجے کی فیس ‏ادا کرنے کا حکم دےدیا۔ وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اسد خٹک کے ‏اوپر بوتل پھینک دی۔
راولپنڈی کی فیملی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر وینا ملک کے وکیل نے کہا کہ بچوں کو ملانے کا عدالت سے ‏کوئی تحریری حکم نہیں، بچے بیمار ہیں، کراچی میں ہیں کیسے لائیں، اگر اسد خٹک کو ‏بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائے، تین ماہ سے بچوں کا خرچہ نہیں دیا گیا۔
عدالت نے کہا اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو حکم جاری کر دیں گے۔ بعدازاں وینا ‏ملک نے بیٹے کو عدالت میں پیش کر دیا جب کہ بیٹی کو طبیعت خراب ہونے پر نہیں لایا ‏گیا۔ عدالت میں گواہان کی حاضری بھی لگائی گئی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے اسد خٹک پر ان کے پیسے چوری کرنے کا بھی الزام عائد کر دیا۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر اداکارہ وینا ملک ‏کو گواہ اور بچے پیش نہ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

اومی کرون ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے: ماہرین

انگلینڈ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کو خدشہ ہے اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا اثر نہیں ہوتا۔

دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونےکا خدشہ بھی تین گنا زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے جتنا موجودہ صورتحال میں رپورٹ نہیں کیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں لہٰذا تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کورونا کے لیے تیار  رہنا چاہیے۔

سانحہ سیالکوٹ: یقین ہے عمران خان ذمےداروں کوکٹہرے میں لائیں گے، سری لنکن وزیراعظم

اسلام آباد: سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کےپاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے۔

وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کےعوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔

یاد رہے کہ آج صبح سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

فیکٹری انتظامیہ کے مطابق پرانتھاکمارا کا تعلق سری لنکا سے تھا جبکہ وہ گزشتہ 9سال سے لیدر فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر اپنے امور انجام دے رہے تھے۔

کرونا ویکسین خریداری،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خطوط کا جواب دیا جاتا تو آڈٹ رپورٹ کی شدت کم ہوجاتی۔رپورٹ: ستار خان

آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں کرونا کے حوالے سے کیے جانے والے بے شمار حکومتی اقدامات کے بارے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں بتائی گئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے ساتھ جڑی ہوئی آئی ایم ایف کی تلقین باعث پریشانی بن جاتی ہے۔ ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو آڈٹ رپورٹ کے شائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف کا اصرار تھا چونکہ آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر سے زائد فنڈنگ کرونا کے حوالے سے ہی فراہم کی تھی۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کافی حد تک مطمئن ہو گئی ہے، لیکن آڈٹ رپورٹ نے بہرحال بہت سی بے ضابطگیوں کے بارے میں ذکر کیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ نے کرونا کے حوالے سے مختلف حکومتی اقدامات اور حکومتی اداروں کو اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بہرحال نہ ہی آڈٹ رپورٹ اور نہ ہی آئی ایم ایف نے حکومت کی غیر ذمہ داری کا اظہار کیا ہے جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کیے گئے 26 خطوط کا ذکر کیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرونا کے آنے کے بعد سے لے کر اب تک حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش کی جس میں حکومت بری طرح سے ناکام ہو گئی۔ ان 26 خطوط میں سات خطوط وزیراعظم عمران خان صاحب کو لکھے گئے، دو دو خطوط پاکستان کے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے جبکہ باقی خطوط وفاقی وزیر اسد عمر صاحب کو اور وفاقی محکموں کو لکھے گئے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے خطوط لکھنے کی ابتدا پچھلے سال مئی کے مہینے سے اس وقت شروع ہوئی جب پاکستانی حکومت اور پاکستانی محکمے کرونا سے بچاﺅ کے لیے بین الاقوامی اور لوکل کمپنیوں سے طبی آلات اور ایکوپمنٹ خریدنے شروع کیے تھے۔